Surah An Nisa Ayat 150 (4:150)
The Women · Juz 6 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ وَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّفَرِّقُوْا بَیْنَ اللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ وَ یَقُوْلُوْنَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَّ نَكْفُرُ بِبَعْضٍۙ-وَّ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَّخِذُوْا بَیْنَ ذٰلِكَ سَبِیْلًا 150
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں میں فرق کریں اور کہتے ہیں ہم کسی پرتو ایمان لاتے ہیں اور کسی کا انکار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایمان و کفر کے بیچ میں کوئی راہ نکال لیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو اللہ اور اس کے رسولوں کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ اللہ سے اس کے رسولوں کو جدا کردیں اور کہتے ہیں ہم کسی پر ایمان لائے اور کسی کے منکر ہوئے اور چاہتے ہیں کہ ایمان و کفر کے بیچ میں کوئی راہ نکال لیں۔
Tafseer (Urdu)
{ و یریدون ان یفرقوا بین الله و رسله: اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں میں فرق کریں۔} یہ آیت مبارکہ یہود و نصاری کے بارے میں نازل ہوئی کہ یہودی حضرت موسی علیہ الصلوۃ و السلام پر ایمان لائے لیکن حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام اور امام الانبیاء صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ انہوں نے کفر کیا اور عیسائی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائے لیکن انہوں نے سرور کائنات صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ کفر کیا۔(خازن النساء تحت الایۃ: ۱۵۰ ۱ / ۴۴۴) ان کے متعلق فرمایا کہ یہ لوگ اللہ عزوجل اور اس کے رسولوں پر ایمان لانے میں فرق کرتے ہیں اس طرح کہ اللہ عزوجل پر ایمان لائیں اور اس کے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام پر نہ لائیں اور انہی کے متعلق فرمایا کہ یہ پکے کافر ہیں کیونکہ صرف بعض رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام پر ایمان لانا کفر سے نہیں بچاتا بلکہ سب پر ایمان لانا ضروری اور ایک نبی کا انکار بھی تمام انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کے انکار کے برابر ہے۔