Surah An Nisa Ayat 161 (4:161)
The Women · Juz 6 · Madani
وَّ اَخْذِهِمُ الرِّبٰوا وَ قَدْ نُهُوْا عَنْهُ وَ اَكْلِهِمْ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِؕ-وَ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا 161
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس لئے (حرام کیں ) کہ وہ سود لیتے حالانکہ انہیں اس سے منع کیا گیا تھا اور وہ باطل طریقے سے لوگوں کا مال کھا جاتے تھے اور ان میں سے کافروں کے لئے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس لئے کہ وہ سود لیتے حالانکہ وہ اس سے منع کیے گئے تھے اور لوگوں کا مال ناحق کھا جاتے اور ان میں جو کافر ہوئے ہم نے ان کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اخذهم الربوا:اور ان کے سود لینے کی وجہ سے۔} یہودیوں میں اعتقادی خرابیوں کے ساتھ عملی برائیاں بھی موجود تھیں چنانچہ سود کھانا اور رشوت لینا ان میں عام تھا۔ فیصلہ کرنے میں رشوت لیتے حتی کہ رشوت کی خاطر شرعی احکام بھی بدل دیتے۔ سود اور رشوت کی مذمت: اس ایت سے سود کی حرمت اور رشوت کی قباحت و خباثت بھی معلوم ہوئی۔ سود لینا شدید حرام ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے سرور کائنات صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک سود سترگناہوں کا مجموعہ ہے ان میں سب سے چھوٹا گناہ یہ ہے کہ ادمی اپنی ماں سے زنا کرے۔(ابن ماجہ کتاب التجارات باب التغلیظ فی الربا ۳ / ۷۲ الحدیث: ۲۲۷۴) سود سے متعلق مزید کلام سورہ بقرہ ایت نمبر 275تا278 اور سورہ ال عمران کی ایت نمبر 130کے تحت گزر چکا ہے اور رشوت کے بارے میں حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ’’سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے رشوت لینے والے دینے والے اور ان کے مابین لین دین میں مدد کرنے والے پر لعنت فرمائی۔ (مسند امام احمد مسند الانصار ومن حدیث ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ ۸ / ۳۲۷ الحدیث: ۲۲۴۶۲)