Surah An Nisa Ayat 170 (4:170)
The Women · Juz 6 · Madani
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمُ الرَّسُوْلُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّكُمْ فَاٰمِنُوْا خَیْرًا لَّكُمْؕ-وَ اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا 170
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے لوگو! تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس یہ رسول حق کے ساتھ تشریف لائے تو ایمان لاؤ، تمہارے لئے بہتر ہوگا اور اگر تم کفر کروگے تو بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللہ علم والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے لوگوتمہارے پاس یہ رسول حق کے ساتھ تمہارے رب کی طرف سے تشریف لائے تو ایمان لاؤ اپنے بھلے کو اور اگر تم کفر کرو تو بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللہ علم و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قد جآءكم الرسول بالحق: بیشک تمہارے پاس یہ رسول حق کے ساتھ تشریف لے ائے۔} تمام بنی نوع انسان کو عظیم خوشخبری سنائی جارہی ہے کہ اے لوگو! تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم حق کے ساتھ تشریف لاچکے وہ خود بھی حق ہیں اور ان کا ہر قول ہر ادا حق ہے ان کی شریعت حق ہے ان کی طبیعت حق ہے ان کی تعلیم حق ہے وہاں باطل کا گزر نہیں۔ لہذا ان پر ایمان لے او اس میں تمہارے لئے خیر ہی خیر ہے اور اگر تم خاتم المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی رسالت کا انکار کروگے تو اس میں ان کا کچھ ضرر نہیں اور اللہ عزوجل تمہارے ایمان سے بے نیاز ہے۔