Surah An Nisa Ayat 172 (4:172)
The Women · Juz 6 · Madani
لَنْ یَّسْتَنْكِفَ الْمَسِیْحُ اَنْ یَّكُوْنَ عَبْدًا لِّلّٰهِ وَ لَا الْمَلٰٓىٕكَةُ الْمُقَرَّبُوْنَؕ-وَ مَنْ یَّسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ یَسْتَكْبِرْ فَسَیَحْشُرُهُمْ اِلَیْهِ جَمِیْعًا 172
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariنہ تومسیح اللہ کا بندہ بننے سے کچھ عارکرتا ہے اور نہ مقرب فرشتے اور جو اللہ کی بندگی سے نفرت اور تکبر کرے توعنقریب وہ ان سب کو اپنے پاس جمع کرے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہرگز مسیح اللہ کا بندہ بننے سے کچھ نفرت نہیں کرتا اور نہ مقرب فرشتے اور جو اللہ کی بندگی سے نفرت اور تکبر کرے تو کوئی دم جاتا ہے کہ وہ ان سب کو اپنی طرف ہانکے گا۔
Tafseer (Urdu)
{لن یستنكف المسیح ان یكون عبدا لله:مسیح اللہ کا بندہ بننے سے ہر گز عار نہیں کرتا ۔} نجران کے عیسائیوں کا ایک وفد سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہا: اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو عیب لگاتے ہیں کہ انہیں اللہ عزوجل کا بندہ کہتے ہیں۔ اس پر یہ ایت اتری(بیضاوی النساء تحت الایۃ: ۱۷۲ ۲ / ۲۸۴) جس میں فرمایا گیا کہ اللہ عزوجل کا بندہ ہونا باعث فخر ہے نہ کہ باعث شرم۔ نیز اللہ عزوجل کی عبادت سے نفرت کرنا اور اس میں شرم محسوس کرنا کافر کا کام ہے مسلمان کا نہیں۔