Surah An Nisa Ayat 174 (4:174)
The Women · Juz 6 · Madani
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ نُوْرًا مُّبِیْنًا 174
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے لوگو! بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح دلیل آگئی اور ہم نے تمہاری طرف روشن نورنازل کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے لوگو بیشک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے واضح دلیل آئی اور ہم نے تمہاری طرف روشن نور اتارا۔
Tafseer (Urdu)
{ یایها الناس: اے لوگو!۔} یہاں تمام انسانوں سے خطاب ہے وہ کہیں کے ہوں اورکبھی بھی ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شان کا بیان: اس سے معلوم ہوا کہ حضور پر نورصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کسی زمانے کسی جگہ اور کسی قوم کے ساتھ خاص نہیں۔ عام اعلان فرما دیا گیا اے لوگو! تمہارے پاس وہ تشریف لائے جو سرتاپا اللہ عزوجل کی معرفت کی دلیل ہیں جن کی صداقت پر ان کے معجزے گواہ ہیں اور وہ منکرین کی عقلوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ جس قدر معجزے پہلے پیغمبروں علیہم الصلوۃ والسلام کو ملے ان سے زائد حضور سیدالمرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو عطا ہوئے ۔ بلکہ حق تو یہ ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم از سر تا قدم پاک خود اللہ تعالی کی وحدانیت اور ذات وصفات کی دلیل ہیں چنانچہ سرکار کائنات صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا بال شریف معجزہ کہ حضرت خالد رضی اللہ تعالی عنہ کی ٹوپی میں رہا تو ان کو ہمیشہ دشمنوں پر فتح ہوتی رہی۔ ہرقل کی پگڑی میں رہا تو اس کے سر کے درد کو ارام رہا۔ حضرت سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ تعالی عنہ نے وصیت فرمائی تھی کہ میرے کفن میں تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بال شریف رکھ دئیے جائیں تاکہ قبر کی مشکل اسان ہو۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ نے وصیت فرمائی کہ مجھے غسل دے کر میری انکھوں اور لبوں پر سلطان دو جہاں صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ناخن اور بال شریف رکھ دئیے جائیں تاکہ حساب قبر میں اسانی ہو ۔ معلوم ہو اکہ بال مبارک قبر کی مشکل اسان کرتے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم بیماروں کو بال مبارک کا غسل شدہ پانی پلایا کرتے تھے۔ حضرت طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر ایک بار بال مبارک پہنچ گئے تو انہوں نے ساری رات ملائکہ کی تسبیح و تہلیل سنی۔ سوکھے دھانوں پہ ہمارے بھی کرم ہو جائے چھائے رحمت کی گھٹا بن کے تمہارے گیسو ہم سیہ کاروں پہ یا رب تپش محشر میں سایہ افگن ہوں ترے پیارے کے پیارے گیسو انکھ شریف کا معجزہ کہ قیامت تک کے واقعات کو دیکھا جنت و دوزخ عرش و کرسی کو ملاحظہ فرمایا بلکہ خود رب عزوجل کو دیکھا۔ نماز کسوف میں جنت و دوزخ کو مسجد کی دیوار میں دیکھا۔ پیچھے مقتدی جو کچھ کریں ا س کو ملاحظہ فرما دیں۔ ناک مبارک کا معجزہ کہ جس نے محبت کی خوشبو یمن سے اتی ہوئی سونگھی۔ زبان کامعجزہ کہ جن کی ہر بات وحی خدا اور وہ زبان جو کہ کن کی کنجی ہے۔ منہ کا لعاب معجزہ کہ حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر ہانڈی میں ڈال دیا تو ہانڈی کی ترکاری میں برکت ہوئی۔ اٹے میں ڈال دیا تو چار سیر اٹا ہزاروں ادمیوں نے کھایا پھر بھی اتنا ہی رہا۔ خیبر میں حضر ت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کی دکھتی انکھ میں لگا دیا تو انکھ کو ارام ہو گیا۔ حضرت صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے پاوں میں غار میں سانپ نے کاٹا اس پر لگا دیا تواس کو ارام۔ کھاری کنویں میں ڈال دیا تو اس کا پانی میٹھا ہو گیا۔ ہاتھ مبارک بھی دلیل کہ بدر کے دن ایک مٹھی کنکر کفار کو مارے تورب تعالی نے فرمایا کہ’’ اپ نے نہ پھینکے بلکہ ہم نے پھینکے۔ اسی ہاتھ میں ا کر کنکروں نے کلمہ شریف پڑھا۔ اس ہاتھ سے بیعت لی گئی تو رب عزوجل نے فرمایا کہ’’ ان کے ہاتھوں پر ہمارا ہاتھ ہے۔ انگلیاں معجزہ کہ ایک پیالہ پانی میں انگلیاں رکھ دیں اس سے پانی کے چشمے جاری ہو گئے۔ انگلی ہی کے اشارے سے چاند چیر دیا۔ پاوں مبار ک بھی معجزہ کہ پتھر پر چلیں تو پتھر ان کا اثر لے لے اور فرش پر بھی چلیں اور عرش پر بھی ۔ غرض کہ ان کا ہر ہر عضو پاک اور ہر ہر بال مبارک رب عزوجل کے پہچاننے کی دلیل ہے۔ پسینہ مبارک معجزہ کہ جس میں گلاب کی بے مثل خوشبو۔ جاگنا اور سونا معجزہ کہ ہر ایک کی نیند وضو توڑ دے مگرسرکار عالی وقارصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نیند وضو نہیں توڑتی۔ تمام جسم پاک سایہ سے محفوظ کہ سایہ بھی کسی کے قدم کے نیچے نہ ائے غرض کہ تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا ہر وصف معجزہ اورہر حالت رب تعالی کی قدرت کی دلیل ہے ۔ }و انزلنا الیكم نورا مبینا:اور ہم نے تمہاری طرف روشن نورنازل کیا۔{ روشن نور سے مراد قرآن پاک ہے جو حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ذریعے ہمیں ملا۔