Surah An Nisa Ayat 39 (4:39)
The Women · Juz 5 · Madani
وَ مَا ذَا عَلَیْهِمْ لَوْ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللّٰهُؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِهِمْ عَلِیْمًا 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر وہ اللہ اور قیامت پرایمان لاتے اور اللہ کے دیے ہوئے رزق میں سے اس کی راہ میں خرچ کرتے تو ان کا کیا نقصان تھا اوراللہ انہیں جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کا کیا نقصان تھا اگر ایمان لاتے اللہ اور قیامت پر اور اللہ کے دئیے میں سے اس کی راہ میں خرچ کرتے اور اللہ ان کو جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ما ذا علیهم:اور ان کا کیا نقصان تھا۔} ناموری اور دکھاوے کے طور پر مال خرچ کرنے والوں کو تنبیہ کی جا رہی ہے کہ یہ اگر اللہ تعالی پر اور اخرت پر صحیح ایمان لاتے اور اللہ عزوجل کے دئیے ہوئے مال میں سے اس کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے خرچ کرتے تواس میں سراسر ان کا نفع ہی تھا۔ معلوم ہوا کہ راہ خدا میں خرچ کرتے وقت اللہ تعالی کی رضا اور ثواب حاصل کرنے کی نیت ہونی چاہئے بصورت دیگر عمل ضائع ہو جائے گا اور اس پر سزا بھی ملے گی۔