Surah An Nisa Ayat 45 (4:45)
The Women · Juz 5 · Madani
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِاَعْدَآىٕكُمْؕ-وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَلِیًّا ﱪ وَّ كَفٰى بِاللّٰهِ نَصِیْرًا 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور حفاظت کے لئے اللہ ہی کافی ہے اور اللہ ہی کافی مددگار ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو اور اللہ کافی ہے والی اور اللہ کافی ہے مددگار۔
Tafseer (Urdu)
{و الله اعلم باعدآىكم: اور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ عزوجل تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور اس نے تمہیں بھی ان کی عداوت (دشمنی) پر خبردار کردیا ہے لہذا تمہیں چاہئے کہ ان دشمنوں سے بچتے رہو۔ یقینا اللہ عزوجل ہم سے زیادہ ہمارے دشمنوں کو جانتا ہے لہذا جسے وہ دشمن فرما دے وہ یقینا ہمارا دشمن ہے جیسے شیطان اور کفار و منافقین۔