Surah An Nisa Ayat 61 (4:61)
The Women · Juz 5 · Madani
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ اِلَى الرَّسُوْلِ رَاَیْتَ الْمُنٰفِقِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْكَ صُدُوْدًا 61
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ان سے کہا جائے کہ اللہ کی اتاری ہوئی کتاب اور رسول کی طرف آؤ تو تم دیکھو گے کہ منافق تم سے منہ موڑ کر پھر جاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ان سے کہا جائے کہ اللہ کی اتاری کتاب اور رسول کی طرف آؤ تو تم دیکھو گے کہ منافق تم سے منہ موڑ کر پھر جاتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{فكیف اذا اصابتهم مصیبة بما قدمت ایدیهم: تو کیسی ہوگی جب ان پر ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے کوئی مصیبت ا پڑے} یہاں منافقوں کے بارے میں فرمایا کہ ویسے تو اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ سے منہ پھیرتے ہیں لیکن جب ان پر ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے کوئی مصیبت ا پڑے جیسے بشر منافق پر اپڑی تو کیا پھر بھییہ اپ سے اعراض کریں گے ہرگز نہیں۔ بلکہ اس وقت اپنی کرتوتوں کی تاویلیں کرنے کے لئے قسمیں کھاتے ہوئے اپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں کہ ہمارا مقصد تو صرف بھلائی اور دوفریقوں میں اتفاق کرانا تھا اس لئے ہمارا ادمی یہودیوں کے پاس فیصلے کیلئے جانے لگا تھا ۔