Surah An Nisa Ayat 98 (4:98)
The Women · Juz 5 · Madani
اِلَّا الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الْوِلْدَانِ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ حِیْلَةً وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ سَبِیْلًا 98
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمگر وہ مجبور مرد اور عورتیں اور بچے جو نہ تو کوئی تدبیر کرنے کی طاقت رکھتے ہوں اور نہ راستہ جانتے ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمگر وہ جو دبا لئے گئے مرد اور عورتیں اور بچے جنہیں نہ کوئی تدبیر بن پڑے نہ راستہ جانیں۔
Tafseer (Urdu)
{الا المستضعفین من الرجال و النسآء و الولدان:مگر وہ مجبور مرد اور عورتیں اور بچے۔}اس ایت اور ا س کےبعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ مجبور مرد اور عورتیں اور بچے جو نہ ہجرت کرنے کی طاقت رکھتے ہوں نہ ان کے پاس اخراجات ہوں اور نہ ہی وہ ہجرت گاہ کا راستہ جانتے ہوں تو ایسے عاجز اور مجبور لوگ ہجرت نہ کرنے پر قابل گرفت نہیں عنقریب اللہ تعالی ان لوگوں سے درگزر فرمائے گا اور اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ معاف فرمانے والا بخشنے والا ہے۔ (جلالین النساء تحت الایۃ: ۹۸ ص ۸۵ روح البیان النساء تحت الایۃ: ۹۷ ۲ / ۲۶۹ ملتقطا)