Surah Ash Shura Ayat 1 (42:1)
The Consultation · Juz 25 · Makki
حٰمٓ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariحم ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanحم ۔
Tafseer (Urdu)
{حم(۱) عسق} ان حروف کا تعلق حروف مقطعات سے ہےان کا معنی اور انہیں جدا جدا بیان کرنے کی حکمت اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔(تفسیرکبیر الشوری تحت الایۃ: ۱-۲ ۹ / ۵۷۵ ملخصا) {كذلك: یونہی۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جس طرح اپ سے پہلے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی طرف ہم نے غیبی خبریں وحی فرمائیں اسی طرح اپ کی طرف بھی عزت و حکمت والا اللہ تعالی غیبی خبریں وحی فرماتا ہے ۔(خازن الشوری تحت الایۃ: ۳ ۴ / ۹۰ مدارک الشوری تحت الایۃ: ۳ ص۱۰۸۱ ملتقطا) تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بعد اب کوئی نبی نہیں بن سکتا: اس ایت سے بھی معلوم ہوا کہ حضورسید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں بن سکتا کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو یہاں اس کا ا س طرح ذکر ہوتا کہ یوں ہی ہم ائندہ نبیوں کی طرف بھی وحی کریں گے اور حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے پہلے کے نبی ہیں لہذا اب ان کا تشریف لانا اس ایت کے خلاف نہیں۔