Surah Ash Shura Ayat 46 (42:46)
The Consultation · Juz 25 · Makki
وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ یَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ-وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ سَبِیْلٍﭤ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کیلئے دوست نہ ہوں گے جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کریں اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کے لئے کوئی راستہ نہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اُن کے کوئی دوست نہ ہوئے کہ اللہ کے مقابل اُن کی مدد کرتے اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کے لیے کہیں راستہ نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما كان لهم من اولیآء: اور ان کیلئے دوست نہ ہوں گے۔} یعنی جب اللہ تعالی قیامت کے دن ان کافروں کو عذاب دے گا تو اس وقت ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے جو اللہ تعالی کے مقابلے میں ان کی مدد کریں اور انہیں اللہ تعالی کی طرف سے ملنے والے عذاب سے بچا سکیں اور جسے اللہ تعالی دنیا میں حق کے راستے سے بھٹکا دے تو اس کے لئے ایسا کوئی راستہ نہیں جو اسے دنیا میں حق تک اور اخرت میں جنت تک پہنچا سکے کیونکہ کسی کو ہدایت دے دینا یا اس میں گمراہی پیدا کر دینا اللہ تعالی کے علاوہ اور کسی کے اختیار میں نہیں ۔(تفسیرطبری الشوری تحت الایۃ: ۴۶ ۱۱ / ۱۶۰ خازن الشوری تحت الایۃ: ۴۶ ۴ / ۹۹ ملتقطا)