Surah Al Jasia Ayat 1 (45:1)
The Crouching · Juz 25 · Makki
حٰمٓ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariحم ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanحم ۔
Tafseer (Urdu)
{حم} یہ حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہے اس کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ {تنزیل الكتب: کتاب کا اتارنا۔} یعنی بندوں میں سب سے عظیم ہستی پر سب سے اعلی کتاب قران پاک کو نازل کرنا ا س اللہ عزوجل کی طرف سے ہے جو عزت و حکمت والا ہے اوریہ اس بات کی دلیل ہے کہ قران حق اور سچ ہے یہ اپنی مثل لانے سے عاجز کر دینے والا اور غالب ہےکامل حکمتوں پر مشتمل ہے شعر کہانت اور رستم و اسفندیار کے قصوں کی طرح نہیں ہے کیونکہ اسے نازل فرمانے والا تمام ممکنات پر قادر ہےتمام معلومات کا علم رکھنے والا ہے تمام حاجتوں سے بے پروا ہ اور بے نیاز ہے اور جس کی یہ شان ہو اس سے کسی بے کار اور باطل فعل کا صادر ہونا ناممکن اور محال ہے۔( صاوی الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲ ۵ / ۱۹۲۰ روح البیان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲ ۸ / ۴۳۴ تفسیرکبیر الجاثیۃ تحت الایۃ: ۲ ۹ / ۶۶۸ ملتقطا)