Surah Al Jasia Ayat 12 (45:12)
The Crouching · Juz 25 · Makki
اَللّٰهُ الَّذِیْ سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ فِیْهِ بِاَمْرِهٖ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ وہی ہے جس نے دریا کوتمہارے تابع کردیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اورتاکہ تم شکرگزار بن جاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ ہے جس نے تمہارے بس میں دریا کردیا کہ اس میں اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور اس لیے کہ اس کا فضل تلاش کرو اور اس لیے کہ حق مانو۔
Tafseer (Urdu)
{الله الذی سخر لكم البحر: اللہ وہی ہے جس نے دریا کوتمہارے تابع کردیا۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے دریاوں کی تسخیر کے ذریعے اپنی وحدانیت اور قدرت پر استدلال فرمایاچنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! معبود ہونا اسی کے لائق اور شایان شان ہے جس نے دریا کوتمہارے تابع کردیا اور اس تابع کرنے میں حکمتیں یہ ہیں کہ اس کے حکم سے دریا میں کشتیاں چلیں اور تم دریائی سفر کے ذریعے تجارت کر کے اور دریاوں میں غوطہ زنی کے ذریعے موتی وغیرہ نکال کراس کا فضل تلاش کرو اور تم اللہ تعالی کی نعمت و کرم اور فضل و احسان کاشکر ادا کر کے اس کا حق مانو لہذا تم صرف اسی کی عبادت کرو اور جس کام کا اس نے تمہیں حکم دیا ہے وہ کرو اور جس سے منع کیا ہے ا س سے باز اجاو۔(تفسیرطبری الجاثیۃ تحت الایۃ: ۱۲ ۱۱ / ۲۵۵ روح البیان الجاثیۃ تحت الایۃ: ۱۲ ۸ / ۴۳۹-۴۴۰ ملتقطا)