Surah Al Fath Ayat 19 (48:19)
The Victory · Juz 26 · Madani
وَّ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً یَّاْخُذُوْنَهَاؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بہت سی غنیمتیں جنہیں وہ لیں گے اور اللہ عزت والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بہت سی غنیمتیں جن کو لیں اور اللہ عزت و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و مغانم كثیرة یاخذونها: اور بہت سی غنیمتیں جنہیں وہ لیں گے۔} یعنی حدیبیہ میں شرکت کرنے والوں کو اللہ تعالی دنیوی انعام کے طور پر ’’خیبر کی فتح ‘‘ عطا فرمائے گا اور اس فتح میں غنیمت کے طور پر خیبر والوں کے بہت سے اموال بھی عطا فرمائے گا جنہیں وہ لیں گے اور اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ ا س کی قدرت و غلبہ کامل ہے اور وہ تمہاری مدد سے بے نیاز ہے اور کامل حکمت والا ہے اسی لئے اس نے اپنے دشمنوں کو تمہارے ہاتھوں سے ہلاک کروایا تاکہ تمہیں ثواب ملے۔( خازن الفتح تحت الایۃ: ۱۹ ۴ / ۱۵۱ تفسیرکبیر الفتح تحت الایۃ: ۱۹ ۱۰ / ۷۹-۸۰ ملتقطا) یاد رہے کہ خیبر کا علاقہ بڑا زرخیز تھا اور یہاں عمدہ کھجوریں بکثرت پیدا ہوتی تھیں اور یہاں کے یہودی مالدار بھی بہت تھےجب خیبر فتح ہوا تو ان کے اموال رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم میں تقسیم فرمائے۔