Surah Al Fath Ayat 7 (48:7)
The Victory · Juz 26 · Madani
وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور آسمانوں اور زمین کے سب لشکراللہ ہی کی ملکیت میں ہیں اور اللہ عزت والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ ہی کی مِلک ہیں آسمانوں اور زمین کے سب لشکر اور اللہ عزت و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و لله جنود السموت و الارض: اور آسمانوں اور زمین کے سب لشکر اللہ ہی کی ملکیت میں ہیں ۔} بعض مفسرین فرماتے ہیں کہ جب صلح حدیبیہ ہوگئی تو عبداللہ بن ابی نے کہا: کیا محمد (مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم) یہ گمان کرتے ہیں کہ جب انہوں نے اہل مکہ سے صلح کر لی یا مکہ کوفتح کرلیا توان کاکوئی دشمن باقی نہیں رہے گا(اگر ایسی بات ہے )تو فارس اورروم کدھرجائیں گے تب اللہ عزوجل نے یہ ایت مبارکہ نازل فرمائی کہ اسمانوں اور زمین کے تمام لشکروں کا مالک اللہ تعالی ہی ہے اور یہ فارس و روم کے لشکروں سے بہت زیادہ ہیں اور اللہ تعالی اس پر قادر ہے کہ وہ ان میں سے جس لشکر کے ذریعے چاہے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور ایمان والوں کے دشمن (اور اس)کی سازش کودور فرما دے اور اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ غالب ہے تو اس کے عذاب کو کوئی دور نہیں کر سکتا اور وہ اپنی تدبیر میں حکمت والا ہے۔(قرطبی الفتح تحت الایۃ: ۷ ۸ / ۱۹۱ الجزء السادس عشر مدارک الفتح تحت الایۃ: ۷ ص۱۱۴۱ ملتقطا)