Surah Al Maidah Ayat 16 (5:16)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
یَّهْدِیْ بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهٗ سُبُلَ السَّلٰمِ وَ یُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ بِاِذْنِهٖ وَ یَهْدِیْهِمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ اس کے ذریعے اسے سلامتی کے راستوں کی ہدایت دیتا ہے جو اللہ کی مرضی کا تابع ہوجائے اور انہیں اپنے حکم سے تاریکیوں سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے اور انہیں سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ اس سے ہدایت دیتا ہے اسے جو اللہ کی مرضی پر چلا سلامتی کے راستے اور انہیں اندھیریوں سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے اپنے حکم سے اور انہیں سیدھی راہ دکھاتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یهدی به الله: اللہ اس کے ذریعے ہدایت دیتا ہے۔} یہاں قران کی شان کا بیان ہے کہ اللہ عزوجل قران کے ذریعے اسے ہدایت عطا فرماتا ہے جو اللہ تعالی کی مرضی کے تابع ہوجاتا ہے اور جو اپنے تمام اعمال اللہ تعالی کی خوشنودی میں لگا دیتا ہے تواللہ تعالی اسے کفر و شرک اور معاصی کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان اور اعمال صالحہ کے نور میں داخل فرما دیتا ہے۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ ’’به‘‘کی ضمیر سے سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہی مراد ہیں۔ اس اعتبار سے معنی بنے گا کہ اللہ تعالی حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ذریعے ہدایت عطا فرماتا ہے۔ معنوی اعتبار سے یہ بات قطعا درست ہے۔