Surah Al Maidah Ayat 40 (5:40)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تجھے معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور اللہ ہر شے پر قادرہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی سزا دیتا ہے جسے چاہے اور بخشتا ہے جسے چاہے اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یعذب من یشآء: جسے چاہے سزا دیتا ہے۔} اس ایت سے معلوم ہوا کہ عذاب کرنا اور رحمت فرمانا اللہ تعالی کی مشیت پر ہے وہ مالک ہے جو چاہے کرے کسی کو اعتراض کرنے کی مجال نہیں۔اس سے قدریہ( یعنی تقدیر کے منکر) اور معتزلہ فرقے کا رد ہوگیا جونیک پر رحمت اور گناہگار پر عذاب کرنا اللہ تعالی پر واجب کہتے ہیں کیونکہ واجب ہونا مشیت کے منافی ہے۔(خازن المائدۃ تحت الایۃ: ۴۰ ۱ / ۴۹۴)