Surah Al Maidah Ayat 43 (5:43)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
وَ كَیْفَ یُحَكِّمُوْنَكَ وَ عِنْدَهُمُ التَّوْرٰىةُ فِیْهَا حُكْمُ اللّٰهِ ثُمَّ یَتَوَلَّوْنَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَؕ-وَ مَاۤ اُولٰٓىٕكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ آپ کو کیسے حاکم بنائیں گے حالانکہ ان کے پاس تورات موجود ہے جس میں اللہ کا حکم موجود ہے ۔ اس کے باوجود یہ منہ پھیرتے ہیں اور یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ تم سے کیونکر فیصلہ چاہیں گے، حالانکہ ان کے پاس توریت ہے جس میں اللہ کا حکم موجود ہے بایں ہَمہ اسی سے منہ پھیرتے ہیں اور وہ ایمان لانے والے نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و كیف یحكمونك: اور یہ اپ کو کیسے حاکم بنائیں گے۔} ارشاد فرمایا گیا کہ شادی شدہ مرد اورشادی شدہ عورت کے زنا کی سزا رجم یعنی سنگسار کرنا ہے اور یہ حکم تورات میں موجود ہے اور یہ لوگ توریت پر ایمان لانے کے دعوے دار بھی ہیں اور انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ توریت میں رجم کا حکم ہے اس حکم کو نہ ماننا اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کے منکر ہوتے ہوئے بھی آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فیصلہ چاہنا نہایت تعجب کی بات ہے۔