Surah Al Maidah Ayat 65 (5:65)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْكِتٰبِ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاَدْخَلْنٰهُمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر اہلِ کتاب ایمان لاتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ضرور ہم ان کے گناہ مٹادیتے اور ضرور انہیں نعمتوں کے باغوں میں داخل کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر کتاب والے ایمان لاتے اور پرہیزگاری کرتے تو ضرور ہم ان کے گناہ اتار دیتے اور ضرور انہیں چین کے باغوں میں لے جاتے ۔
Tafseer (Urdu)
{و لو ان اهل الكتب امنوا:اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے۔} اہل کتاب کے متعلق فرمایا کہ اگر یہ ایمان لے اتے تو ان کے گناہ بخش دئیے جاتے اور یہ جنت کے مستحق قرار پاتے۔ اس ایت میں ایمان لانے کی اخروی جزا کا بیان ہے اور اگلی ایت میں ایمان لانے کی دنیوی جزا کا بیان کیا گیا ہے۔