Surah Al Maidah Ayat 7 (5:7)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
وَ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ مِیْثَاقَهُ الَّذِیْ وَاثَقَكُمْ بِهٖۤۙ-اِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا٘-وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوراپنے اوپر اللہ کا احسان اور اس کا وہ عہد یاد کرو جو اس نے تم سے لیا تھا جب تم نے کہا: ہم نے سنا اور مانا اور اللہ سے ڈرو۔ بیشک اللہ دلوں کی بات جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یاد کرو اللہ کا احسان اپنے اوپر اور وہ عہد جو اس نے تم سے لیا جبکہ تم نے کہا ہم نے سنا اور مانا اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ دلوں کی بات جانتا ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{و اذكروا نعمة الله علیكم: اوراپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو۔} اس ایت میں بیعت عقبہ یا بیعت رضوان کی طرف اشارہ ہے۔(مدارک المائدۃ تحت الایۃ: ۷ ص۲۷۶) مجموعی طور پر ایت مبارکہ کا خلاصہ یہ ہے کہ اے صحابہ! اللہ عزوجل کا اپنے اوپر احسان یاد کرو کہ اس نے تمہیں مسلمان بنایا اور تمہارے لئے اسان احکام بھیجے ساری زمین کو مسجد اور پاک کرنے والا بنایا۔ نیز اس میثاق و معاہدے کو یاد کرو جو تم نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے بیعت کرتے وقت بیعت عقبہ کی رات اور بیعت رضوان میں کیا۔ اس معاہدے میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے عرض کیا تھا کہ ہم تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا ہر حکم ہرحال میں سنیں گے اور مانیں گے۔ ایت ’’و اذكروا نعمة الله علیكم‘‘سے معلوم ہونے والے مسائل: اس ایت سے چندمسائل معلو م ہوئے: (1)… انسان ہر نیکی رب عزوجل کی توفیق سے کرتا ہے لہذااس پر فخرنہ کرے بلکہ رب کریم عزوجل کا شکر ادا کرے۔ (2) …بیعت عقبہ اور بیعت رضوان والے سارے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اللہ عزوجل کے پیارے اور مقبول بندے ہیں جنہیں اللہ عزوجل نے اس بیعت کا شرف بخشا ۔اسی بیعت کو یہاں اللہ عزوجل کی نعمت قرار دیا گیاہے۔ (3)… ان سارے صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم نے ان بیعتوں کے سارے وعدے پورے کئے اور صحابہ رضی ا للہ تعالی عنہم وعدے کے سچے تھے کیونکہ اللہ عزوجل نے یہاں ان کے وعدے بغیر تردید ذکر فرمائے۔