Surah Al Maidah Ayat 98 (5:98)
The Table Spread · Juz 7 · Madani
اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ وَ اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌﭤ 98
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجان رکھو کہ اللہ سخت عذاب دینے والا بھی ہے اور اللہ بخشنے والا، مہربان بھی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجان رکھو کہ اللہ کا عذاب سخت ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان۔
Tafseer (Urdu)
{ اعلموا ان الله شدید العقاب : جان رکھو کہ اللہ سخت عذاب دینے والا بھی ہے۔} ارشاد فرمایا گیا کہ جان رکھو کہ اللہ عزوجل سخت عذاب دینے والا بھی ہے اور اللہ تعالی بخشنے والا مہربان بھی ہےتو حرم اور احرام کی حرمت کا لحاظ رکھو۔ اللہ تعالی نے اپنی رحمتوں کا ذکر فرمانے کے بعد اپنی صفت ’’شدید العقاب‘‘ ذکر فرمائی تاکہ خوف و امید سے ایمان کی تکمیل ہو اس کے بعد صفت’’غفور رحیم‘‘بیان فرما کر اپنی وسعت رحمت کا اظہار فرمایا۔