IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 52

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

وَ الطُّوْرِۙ (1)

طور کی قسم۔

وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ (2)

اور لکھی ہوئی کتاب کی۔

فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ (3)

۔ (جو) کھلے ہوئے صفحات میں (ہے)۔

وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ (4)

اور بیت معمور کی۔

وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ (5)

اور بلند چھت کی۔

وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ (6)

اور سلگائے جانے والے سمندر کی۔

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ (7)

بیشک تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے۔

مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ (8)

اسے کوئی ٹالنے والا نہیں ۔

یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ (9)

جس دن آسمان سختی سے ہلے گا۔

وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاﭤ(10)

اور پہاڑ تیزی سے چلیں گے۔

فَوَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ (11)

تو اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔

الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَﭥ(12)

وہ جو شغل میں پڑے کھیل رہے ہیں ۔

یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاﭤ(13)

جس دن انہیں جہنم کی طرف سختی سے دھکیلا جائے گا ۔

هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ(14)

یہ وہ آگ ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔

اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ (15)

تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں دکھائی نہیں دے رہا ۔

اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْاۚ-سَوَآءٌ عَلَیْكُمْؕ-اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(16)

اس میں داخل ہوجاؤ،تو اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو، سب تم پربرابر ہے، تمہیں اسی کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم کرتے تھے۔

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ (17)

بیشک پرہیزگار باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے۔

فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْۚ-وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ(18)

اپنے رب کی عطاؤں پر خوش ہورہے ہوں گے اور انہیں ان کے رب نے آگ کے عذاب سے بچالیا۔

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ (19)

اپنے اعمال کے بدلے میں خوشگوار نعمتیں کھاؤ اور پیو۔

مُتَّكِـٕیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍۚ-وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ(20)

وہ قطار در قطار بچھے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے اور ہم نے بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیا۔

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍؕ-كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ(21)

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی (جس) اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی توہم نے ان کی اولاد کو ان کے ساتھ ملا دیا اور اُن (والدین) کے عمل میں کچھ کمی نہ کی، ہر آدمی اپنے اعمال میں گِروی ہے۔

وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ(22)

اور پھلوں ، میووں اور گوشت جو وہ چاہیں گے ان کے ساتھ ہم نے ان کی مدد کی۔

یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ(23)

جنتی لوگ جنت میں ایسے جام ایک دوسرے سے لیں گے جس میں نہ کوئی بیہودگی ہوگی اورنہ گناہ کی کوئی بات۔

وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ(24)

اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ چھپاکر رکھے ہوئے موتی ہیں ۔

وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ(25)

اورآپس میں سوال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے۔

قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ(26)

کہیں گے: بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرنے والے تھے۔

فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ(27)

تو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں (جہنم کی) سخت گرم ہوا کے عذاب سے بچالیا۔

اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ (28)

بیشک ہم اس سے پہلے (دنیا میں ) اللہ کی عبادت کرتے تھے، بیشک وہی احسان فرمانے والا مہربان ہے۔

فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍﭤ(29)

تو اے محبوب!تم نصیحت فرماؤ تو تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو، اور نہ ہی مجنون۔

اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ(30)

بلکہ کافر کہتے ہیں : یہ شاعر ہیں ،ہم ان پر گردشِ زمانہ کا انتظارکررہے ہیں ۔

قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَﭤ(31)

تم فرماؤ: تم انتظار کرتے رہو ، پس بیشک میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں ۔

اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ (32)

کیا ان کی عقلیں انہیں یہی حکم دیتی ہیں ؟بلکہ وہ سرکش لوگ ہیں ۔

اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗۚ-بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَۚ (33)

بلکہ وہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے یہ قرآن خود ہی بنالیا ہے بلکہ وہ ایمان نہیں لاتے۔

فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَﭤ(34)

اگریہ سچے ہیں تو اس جیسی ایک بات تو لے آئیں۔

اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَﭤ(35)

کیا وہ کسی شے کے بغیر ہی پیدا کردئیے گئے ہیں یا وہ خود ہی (اپنے) خالق ہیں؟.

اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَۚ-بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَﭤ(36)

یا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کئے ہیں ؟ بلکہ وہ یقین نہیں رکھتے۔

اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىٕنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَﭤ(37)

یا ان کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں ؟یا وہ بڑے حاکم ہیں ۔

اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِۚ-فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍﭤ(38)

یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس میں چڑھ کر وہ سن لیتے ہیں ۔ (اگر ایسا ہے) تو ان کے اس طرح سننے والے کو کوئی روشن دلیل لانی چاہیے۔

اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَﭤ(39)

کیا اللہ کیلئے بیٹیاں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں؟.

اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَﭤ(40)

یا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہوکہ (جس سے) وہ تاوان کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں ۔

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَﭤ(41)

یا ان کے پاس غیب ہے کہ وہ (اس کے ذریعے فیصلہ) لکھتے ہیں۔

اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًاؕ-فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَﭤ(42)

یا وہ کسی فریب کا ارادہ کر رہے ہیں تو کافر خودہی (اپنے) فریب کا شکار ہونے والے ہیں۔

اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِؕ-سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(43)

یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے؟ اللہ ان کے شرک سے پاک ہے۔

وَ اِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ(44)

اور اگر وہ آسمان سے کوئی ٹکڑا گرتاہوا دیکھیں گے تو کہیں گے کہ یہ تہہ درتہہ بادل ہے۔

فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَۙ (45)

تو تم انہیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بیہوش کردئیے جائیں گے۔

یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْــٴًـا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَﭤ(46)

جس دن ان کا کوئی فریب انہیں کچھ کام نہ دے گا اور نہ ان کی مدد ہو گی۔

وَ اِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(47)

اور بیشک ظالموں کے لیے اس سے پہلے ایک عذاب ہے مگر ان میں اکثر لوگ جانتے نہیں۔

وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ (48)

اور اے محبوب!تم اپنے رب کے حکم پر ٹھہرے رہو کہ بیشک تم ہماری نگاہوں (حفاظت) میں ہو اور اپنے قیام کے وقت اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے پاکی بیان کرو۔

وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠ (49)

اور رات کے کچھ حصے میں اس کی پاکی بیان کرو اور تاروں کے جانے کے بعد۔