Surah 55
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اَلرَّحْمٰنُۙ (1)
رحمٰن نے
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَﭤ(2)
قرآن سکھایا۔
خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ (3)
انسان کو پیدا کیا۔
عَلَّمَهُ الْبَیَانَ(4)
اسے بیان سکھایا۔
اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍۙ (5)
سورج اور چاند حساب سے ہیں ۔
وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ(6)
اور بغیر تنے والی نباتات اور درخت سجدہ کرتے ہیں۔
وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِیْزَانَۙ (7)
اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا اور ترازو رکھی۔
اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ(8)
کہ تولنے میں نا انصافی نہ کرو۔
وَ اَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ(9)
اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ۔
وَ الْاَرْضَ وَ ضَعَهَا لِلْاَنَامِۙ (10)
اور اس نے مخلوق کے لیے زمین رکھی۔
فِیْهَا فَاكِهَةٌ ﭪ--وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِۖ (11)
اس میں پھل میوے اور غلاف والی کھجوریں ہیں ۔
وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانُۚ (12)
اور بھوسے والااناج اور خوشبو دار پھول ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(13)
تو (اے جن و انسان!) تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ (14)
اس نے انسان کو ٹھیکری جیسی بجنے والی سوکھی مٹی سے پیدا کیا۔
وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍۚ (15)
اور اس نے جن کوبغیر دھویں والی آگ کے خالص شعلے سے پیدا کیا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(16)
تو (اے جن و انسان!) تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِۚ (17)
وہ دونوں مشرقوں کا رب ہے اور دونوں مغربوں کا رب ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(18)
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِۙ (19)
اس نے دو سمندر بہائے کہ دونوں ملے ہوئے (لگتے) ہیں۔
بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِۚ (20)
ان کے درمیان ایک آڑ ہے کہ وہ ایک دوسرے کی طرف بڑھ نہیں سکتے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(21)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
یَخْرُ جُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَ الْمَرْجَانُۚ (22)
ان سمندروں سے موتی اور مرجان (موتی) نکلتا ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(23)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
وَ لَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَــٴٰـتُ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِۚ (24)
اور دریا میں پہاڑوں جیسی اٹھی ہوئی کشتیاں اسی کی ہیں۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠ ٜ (25)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍﭕ(26)
زمین پر جتنی مخلوق ہے سب فنا ہونے والی ہے۔
وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ (27)
اور تمہارے رب کی عظمت اور بزرگی والی ذات باقی رہے گی۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(28)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
یَسْــٴَـلُهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-كُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِیْ شَاْنٍۚ (29)
آسمانوں اور زمین میں جتنے ہیں سب اسی کے سوالی ہیں ، وہ ہر دن کسی کام میں ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(30)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَیُّهَ الثَّقَلٰنِۚ (31)
اے جنوں اور انسانوں کے گروہ !ابھی ہم تمہارے حساب کا قصد فرمائیں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(32)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْاؕ-لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍۚ (33)
اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ،تم جہاں نکل کر جاؤ گے (وہاں ) اسی کی سلطنت ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(34)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ ﳔ وَّ نُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِۚ (35)
تم پر آگ کا بغیر دھویں والا خالص شعلہ اور بغیر شعلے والا کالا دھواں بھیجا جائے گا توتم ایک دوسرے کی مدد نہ کرسکو گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(36)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِۚ (37)
پھر جب آسمان پھٹ جائے گا تو گلاب کے پھول جیسا (سرخ) ہوجائے گا جیسے سرخ چمڑا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(38)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فَیَوْمَىٕذٍ لَّا یُسْــٴَـلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّۚ (39)
تو اس دن کسی آدمی اور جِن سے اس کے گناہ کے متعلق نہیں پوچھا جائے گا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(40)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ (41)
مجرم اپنے چہروں سے پہچانے جائیں گے توانہیں پیشانی اور پاؤں سے پکڑا جائے گا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(42)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَﭥ(43)
یہ وہ جہنم ہے جسے مجرم جھٹلاتے تھے۔
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ (44)
جہنمی جہنم اور انتہائی کھولتے ہوئے پانی میں چکر لگائیں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠ (45)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ (46)
اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہیں۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ (47)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍۚ (48)
شاخوں والی ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِۚ (50)
ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(51)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِۚ (52)
ان دونوں جنتوں میں ہر پھل کی دو دو قسمیں ہیں۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(53)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
مُتَّكِـٕیْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآىٕنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍؕ-وَ جَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍۚ (54)
۔(جنتی) ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے اندرونی حصے موٹے ریشم کے ہیں اور دونوں جنتوں کے پھل جھکے ہوئے ہوں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(55)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِۙ-لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ (56)
ان جنتوں میں وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں، جنہیں ان کے شوہروں سے پہلے نہ کسی آدمی نے چھوا اور نہ کسی جن نے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(57)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
كَاَنَّهُنَّ الْیَاقُوْتُ وَ الْمَرْجَانُۚ (58)
گویا وہ لعل اور مرجان (موتی) ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(59)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ (60)
نیکی کا بدلہ نیکی ہی ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(61)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ (62)
اور ان کے علاوہ دو جنتیں (اور) ہیں۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ (63)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
مُدْهَآ مَّتٰنِۚ (64)
وہ دونوں جنتیں نہایت سبز درختوں کی وجہ سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ (65)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ (66)
ان میں دو چھلکتے ہوئے چشمے ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(67)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌۚ (68)
ان جنتوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ (69)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ (70)
ان میں اچھے اخلاق والی، حسین شکل والی عورتیں ہیں۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ (71)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِۚ (72)
خیموں میں پردہ نشین حوریں ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ (73)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ (74)
ان کے شوہروں سے پہلے انہیں نہ کسی آدمی نے چھوا اور نہ کسی جن نے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ (75)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
مُتَّكِـٕیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ (76)
۔ (جنتی) سبزقالینوں اور انتہائی خوبصورت بچھونوں پرتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(77)
توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ۠ (78)
تمہارے رب کا نام بڑی برکت والا ہے جو عظمت اور بزرگی والاہے۔