Surah 56
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ (1)
جب واقع ہونے والی واقع ہوگی۔
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌﭥ(2)
۔ (اس وقت )اس کے واقع ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی۔
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ (3)
کسی کو نیچاکرنے والی،کسی کو بلندی دینے والی۔
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ (4)
جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی ۔
وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ (5)
اور پہاڑ خوب چُورا چُورا کر دیئے جائیں گے ۔
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ (6)
تووہ ہوا میں بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں گے ۔
وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًﭤ(7)
اور (اے لوگو!)تم تین قسم کے ہوجاؤ گے۔
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِﭤ(8)
تو دائیں جانب والے( جنَّتی) کیا ہی دائیں جانب والے ہیں۔
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْــٴَـمَةِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْــٴَـمَةِﭤ(9)
اور بائیں جانب والے ( یعنی جہنمی)کیا ہی بائیں جانب والے ہیں۔
وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَﳐ(10)
اور آگے بڑھ جانے والے تو آگے ہی بڑھ جانے والے ہیں۔
اُولٰٓىٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ (11)
وہی قرب والے ہیں ۔
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ(12)
نعمتوں کے باغوں میں ہیں ۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ (13)
وہ پہلے لوگوں میں سے ایک بڑا گروہ ہوگا۔
وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَﭤ(14)
اور بعد والوں میں سے تھوڑے ہوں گے۔
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ (15)
۔ (جواہرات سے)جَڑے ہوئے تختوں پر ہوں گے۔
مُّتَّكِـٕیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ(16)
ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے ۔
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ (17)
ان کے اردگردہمیشہ رہنے والے لڑکے پھریں گے۔
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ ﳔ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ (18)
کوزوں اور صراحیوں اور آنکھوں کے سامنے بہنے والی شراب کے جام کے ساتھ۔
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ (19)
اس سے نہ انہیں سردرد ہو گااور نہ ان کے ہوش میں فرق آئے گا۔
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ (20)
اور پھل میوے جو جنتی پسند کریں گے۔
وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَﭤ(21)
اور پرندوں کا گوشت جو وہ چاہیں گے۔
وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ (22)
اور بڑی آنکھ والی خوبصورت حوریں ہیں ۔
كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُوَٴ الْمَكْنُوْنِۚ (23)
جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی ہوں ۔
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(24)
ان کے اعمال کے بدلے کے طور پر ۔
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ (25)
اس میں نہ کوئی بیکار با ت سنیں گے اورنہ کوئی گناہ کی بات ۔
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا(26)
مگر سلام سلام کہنا۔
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِﭤ(27)
اور دائیں جانب والے کیا دائیں جانب والے ہیں ۔
فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ (28)
بغیر کانٹے والی بیریوں کے درختوں میں ہوں گے۔
وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ (29)
اور کیلے کے گچھوں میں ۔
وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ (30)
اور دراز سائے میں۔
وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ (31)
اور جاری پانی میں ۔
وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ (32)
اور بہت سے پھلوں میں ۔
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ (33)
جو نہ ختم ہوں گے اور نہ روکے جائیں گے۔
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍﭤ(34)
اور بلند بچھونوں میں ہوں گے۔
اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ (35)
بیشک ہم نے ان جنتی عورتوں کو ایک خاص انداز سے پیدا کیا ۔
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ (36)
توہم نے انہیں کنواریاں بنایا ۔
عُرُبًا اَتْرَابًاۙ (37)
محبت کرنے والیاں ،سب ایک عمر والیاں ۔
لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ۠ (38)
دائیں جانب والوں کے لیے۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ (39)
پہلے لوگوں میں سے ایک بڑاگروہ ہے۔
وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَﭤ(40)
اور بعدوالے لوگوں میں سے بھی ایک بڑاگروہ ہے۔
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِﭤ(41)
اور بائیں جانب والے کیا بائیں جانب والے ہیں ۔
فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ (42)
شدید گرم ہوا اور کھولتے پانی میں ہوں گے۔
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ (43)
اورشدید سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے ۔
لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ(44)
جو ( سایہ) نہ ٹھنڈا ہوگا اورنہ آرام بخش۔
اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَﭕ(45)
بیشک وہ اس سے پہلے خوشحال تھے۔
وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ (46)
اور بڑے گناہ پر ڈٹے ہوئے تھے۔
وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ ﳔ اَىٕذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ (47)
اور کہتے تھے: کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے؟
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ(48)
اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی ۔
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ (49)
تم فرماؤ: بیشک سب اگلے اور پچھلے لوگ۔
لَمَجْمُوْعُوْنَ ﳔ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ(50)
ضرورایک معین دن کے وقت پر اکٹھے کیے جائیں گے ۔
ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ (51)
پھر اے گمراہو، جھٹلانے والو! بیشک تم۔
لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ (52)
ضرور زقوم (نام)کے درخت میں سے کھاؤ گے۔
فَمَالِــٴُـوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ (53)
پھر اس سے پیٹ بھرو گے۔
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ (54)
پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے۔
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِﭤ(55)
تو ایسے پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پیتے ہیں ۔
هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِﭤ(56)
انصاف کے دن یہ ان کی مہمانی ہے ۔
نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ(57)
ہم نے تمہیں پیدا کیا تو تم کیوں سچ نہیں مانتے؟
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَﭤ(58)
تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو تم گراتے ہو۔
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ(59)
کیا تم اسے (آدمی) بناتے ہو یا ہم ہی بنانے والے ہیں ؟
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ (60)
ہم نے تمہارے درمیان موت مقرر کردی اور ہم پیچھے رہ جانے والے نہیں ہیں۔
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ(61)
اس سےکہ تم جیسے اور بدل دیں اورتمہیں ان صورتوں میں بنادیں جن کی تمہیں خبر نہیں ۔
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ(62)
اور بیشک تم پہلی پیدائش جان چکے ہوتو پھر کیوں نصیحت حاصل نہیں کرتے؟
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَﭤ(63)
تو بھلا بتاؤ تو کہ تم جو بوتے ہو۔
ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ(64)
کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم ہی بنانے والے ہیں ؟
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ(65)
اگر ہم چاہتے تو اسے چورا چورا گھاس کردیتے پھر تم باتیں بناتے رہ جاتے۔
اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ (66)
کہ ہم پر تاوان پڑگیا ہے۔
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ(67)
بلکہ ہم بے نصیب رہے۔
اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَﭤ(68)
تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو تم پیتے ہو۔
ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ(69)
کیا تم نے اسے بادلوں سے اتارا یا ہم ہی اتارنے والے ہیں ؟
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ(70)
اگر ہم چاہتے تو اسے سخت کھاری کردیتے پھر تم کیوں شکر نہیں کرتے؟
اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَﭤ(71)
تو بھلا بتاؤ تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو۔
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِــٴُـوْنَ(72)
کیا تم نے اس کادرخت پیدا کیا یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں؟.
نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ (73)
ہم نے اسے یادگار بنایا اور جنگل میں سفر کرنے والوں کیلئے نفع بنایا۔
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ ٝ (74)
تو اے محبوب! تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بیان کرو۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ (75)
تو مجھے تاروں کے ڈوبنے کی جگہوں کی قسم۔
وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ (76)
اور اگرتم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے۔
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ (77)
بیشک یہ عزت والا قرآن ہے۔
فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ (78)
پوشیدہ کتاب میں (ہے)۔
لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَﭤ(79)
اسے پاک لوگ ہی چھوتے ہیں۔
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ(80)
یہ تمام جہانوں کے مالک کا اتارا ہوا ہے ۔
اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ (81)
تو کیا تم اس بات میں سستی کرتے ہو؟
وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ(82)
اور تم اپنا حصہ یہ بناتے ہو کہ تم جھٹلاتے رہو۔
فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ (83)
پھر کیوں نہیں جب جان گلے تک پہنچے۔
وَ اَنْتُمْ حِیْنَىٕذٍ تَنْظُرُوْنَۙ (84)
حالانکہ تم اس وقت دیکھ رہے ہو۔
وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰـكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ(85)
اور ہم تم سے زیادہ اس کے قریب ہیں مگر تم دیکھتے نہیں۔
فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ (86)
تواگر تمہیں بدلہ نہیں دیا جائے گا تو کیوں نہیں ۔
تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(87)
روح کو لوٹا لیتے ،اگر تم سچے ہو۔
فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ (88)
پھر وہ فوت ہونے والا اگر مقرب بندوں میں سے ہے۔
فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ ﳔ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ(89)
تو راحت اور خوشبودارپھول اور نعمتوں کی جنت ہے۔
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ (90)
اور اگر وہ دائیں جانب والوں میں سے ہو۔
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِﭤ(91)
تو (اے حبیب!) تم پردائیں جانب والوں کی طرف سے سلام ہو۔
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ (92)
اور اگرمرنے والا جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو۔
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ (93)
تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ۔
وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ(94)
اور بھڑکتی آگ میں داخل کیا جانا ہے۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ (95)
یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے۔
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ (96)
تو اے محبوب! تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بیان کرو۔

