Surah Al Hadid Ayat 15 (57:15)
The Iron · Juz 27 · Madani
فَالْیَوْمَ لَا یُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْیَةٌ وَّ لَا مِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاؕ-مَاْوٰىكُمُ النَّارُؕ-هِیَ مَوْلٰىكُمْؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گااور نہ ہی کھلے کافروں سے۔ تمہارا ٹھکانہ آگ ہے، وہ آگ ہی تمہاری ساتھی ہے اور کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے اور نہ کھلے کافروں سے تمہارا ٹھکانا آگ ہے وہ تمہاری رفیق ہے اور کیا ہی بُرا انجام۔
Tafseer (Urdu)
{فالیوم لا یؤخذ منكم فدیة: تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گا۔} جب قیامت کے دن اللہ تعالی منافقوں کو مسلمانوں سے ممتاز کر دے گا تو ارشاد فرمائے گا’’ اے منافقو!اج تم سے کوئی فدیہ نہیں لیا جائے گا جسے دے کر تم اپنی جان کوعذاب سے بچا سکو اور نہ ہی کھلے کافروں سے فدیہ لیا جائے گا۔ تمہارا ٹھکانہ آگ ہے اورتم اس کے علاوہ کسی اور ٹھکانے کی طرف کبھی نہیں لوٹو گے وہ اگ ہی تمہاری ساتھی ہے اور وہ اگ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ فدیہ نہ لئے جانے کا معنی یہ ہے کہ اج تم سے ایمان قبول کیا جائے گا اور نہ ہی توبہ قبول کی جائے گی۔( تفسیر طبری الحدید تحت الایۃ : ۱۵ ۱۱ / ۶۸۰ روح البیان الحدید تحت الایۃ: ۱۵ ۹ / ۳۶۲-۳۶۳ خازن الحدید تحت الایۃ: ۱۵ ۴ / ۲۲۹ ملتقطا)