Surah Al Hadid Ayat 26 (57:26)
The Iron · Juz 27 · Madani
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍۚ-وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ان کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی تو ان میں کوئی ہدایت یافتہ ہے اور ان میں بہت زیادہ فاسق ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک ہم نے ابراہیم اورنوح کو بھیجا اور اُن کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی تو ان میں کوئی راہ پر آیا اور ان میں بہتیرے فاسق ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد ارسلنا نوحا و ابرهیم: اور بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا ۔ } اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت نوح اور حضرت ابراہیم علیہما الصلوۃ والسلام کو منصب رسالت سے مشرف فرمایا اور نبوت اور کتاب ان دونوں کی اولاد میں رکھی۔ چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے بعدتمام انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام ان کی اولاد سے ہوئے اور چاروں کتابیں یعنی توریت انجیل زبورا ور قرآن پاک حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں سے منصب رسالت پر فائز ہونے والوں پر نازل ہوئیں ۔اخر میں ارشاد فرمایا کہ ان دونوں رسولوں کی اولاد میں سے کچھ لوگ ہدایت یافتہ ہیں اور ان میں بہت زیادہ فاسق ہیں ۔( خازن الحدید تحت الایۃ: ۲۶ ۴ / ۲۳۲ جلالین الحدید تحت الایۃ: ۲۶ ص۴۵۱ ملتقطا)