Surah Al Hashr Ayat 17 (59:17)
The Exile · Juz 28 · Madani
فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَاۤ اَنَّهُمَا فِی النَّارِ خَالِدَیْنِ فِیْهَاؕ-وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیْنَ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ان دونوں کا انجام یہ ہوا کہ وہ دونوں آگ میں ہوں گے ہمیشہ اس میں رہیں گے اور ظالموں کی یہی سزا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ان دونوں کا انجام یہ ہوا کہ وہ دونوں آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں اور ظالموں کی یہی سزا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فكان عاقبتهما: تو ان دونوں کا انجام یہ ہوا۔} یعنی شیطان اور کفر کرنے والے اس انسان کا اخروی انجام یہ ہوا کہ وہ دونوں جہنم کی آگ میں ہیں اور ہمیشہ اس میں رہیں گے اور ظالموں کی یہی سزا ہے کہ وہ ہمیشہ جہنم کی اگ میں رہیں ۔( روح البیان الحشر تحت الایۃ: ۱۷ ۹ / ۴۴۳-۴۴۴)