Surah Al Hashr Ayat 3 (59:3)
The Exile · Juz 28 · Madani
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمُ الْجَلَآءَ لَعَذَّبَهُمْ فِی الدُّنْیَاؕ-وَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگریہ بات نہ ہوتی کہ اللہ نے ان پر گھر وں سے اجڑنا لکھ دیا تھا توضرور وہ دنیا ہی میں انہیں عذاب دے دیتا اور ان کے لیے آخرت میں آگ کا عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر نہ ہوتا کہ اللہ نے اُن پر گھر سے اجڑنا لکھ دیا تھا تو دنیا ہی میں ان پر عذاب فرماتا اور ان کے لیے آخرت میں آگ کا عذاب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و لو لا ان كتب الله علیهم الجلآء: اور اگریہ بات نہ ہوتی کہ اللہ نے ان پر گھر وں سے اجڑنا لکھ دیا تھا ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اگریہ بات نہ ہوتی کہ اللہ تعالی نے ان یہودیوں کا مال اور اولاد کے ساتھ گھروں سے جلا وطن ہونا لکھ دیا تھا تو وہ دنیا ہی میں انہیں عذاب دے دیتا اور بنو قریظہ کے یہودیوں کی طرح انہیں بھی قتل اور قید میں مبتلا کرتا اور یہ لوگ خواہ جلاوطن کئے جائیں یا قتل کئے جائیں بہر حال ان کے لیے آخرت میں آگ کا عذاب ہے جس سے سخت کوئی عذاب نہیں انہیں یہ سزااس لیے دی گئی ہے کہ یہ لوگ اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مخالفت کرتے رہے اور(قانون یہ ہے کہ ) جو اللہ تعالی اور اس کے رسول کی مخالفت کرے تو بیشک اللہ تعالی اسے سخت سزا دینے والاہے۔( مدارک الحشر تحت الایۃ: ۳ ص۱۲۲۳)