Surah Al Anam Ayat 100 (6:100)
The Cattle · Juz 7 · Makki
وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ الْجِنَّ وَ خَلَقَهُمْ وَ خَرَقُوْا لَهٗ بَنِیْنَ وَ بَنٰتٍۭ بِغَیْرِ عِلْمٍؕ-سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یَصِفُوْنَ 100
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور لوگوں نے جنوں کواللہ کا شریک بنا لیا حالانکہ اللہ نے توان جنوں کو پیدا کیا ہے اور لوگوں نے اللہ کے لئے جہالت سے بیٹے اور بیٹیاں گڑھ لیں حالانکہ اللہ ان کی بیان کی ہوئی چیزوں سے پاک اور بلند ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کا شریک ٹھہرایا جنوں کو حالانکہ اسی نے ان کو بنایا اور اس کے لیے بیٹے اور بیٹیاں گڑھ لیں جہالت سے پاکی اور برتری ہے اس کو ان کی باتوں سے۔
Tafseer (Urdu)
{ و جعلوا لله شركآء الجن: اور لوگوں نے جنوں کواللہ کا شریک گڑھ لیا۔} ارشاد فرمایا کہ سابقہ ایات میں بیان کردہ دلائل قدرت اور عجائب حکمت اور اس انعام و اکرام اور ان نعمتوں کے پیدا کرنے اور عطا فرمانے کاتقاضا یہ تھا کہ اس کریم کار ساز پر ایمان لاتے لیکن اس کی بجائے بت پرستوں نے یہ ستم کیا کہ جنوں کو خدا عزوجل کا شریک قرار دیا کہ ان کی اطاعت کرکے بت پرست ہوگئے اور اللہ عزوجل کیلئے معاذاللہ بیٹے اور بیٹیاں گھڑلیں حالانکہ اللہ عزوجل ان کی بیان کی ہوئی چیزوں سے پاک اور بلند ہے اور یہ چیزیں اس کی شان کے لائق ہی نہیں۔