Surah Al Anam Ayat 106 (6:106)
The Cattle · Juz 7 · Makki
اِتَّبِـعْ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ 106
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم اس وحی کی پیروی کرو جو تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے بھیجی گئی ہے ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے منہ پھیر لو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس پر چلو جو تمہیں تمہارے رب کی طرف سے وحی ہوتی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے منہ پھیر لو۔
Tafseer (Urdu)
{ اتبـع ما اوحی الیك:تم اس وحی کی پیروی کرو جو تمہاری طرف بھیجی گئی ہے۔} سلطان دو جہاں صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فرمایا گیا کہ’’ تم اس وحی کی پیروی کرو جو تمہاری طرف تمہارے رب عزوجل کی طرف سے بھیجی گئی ہے اور کفار کی بے ہودہ گوئیوں کی طرف التفات نہ کرو ۔اس میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تسکین خاطر ہے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کفار کی یاوہ گوئیوں سے رنجیدہ نہ ہوں۔ یہ ان کی بدنصیبی ہے کہ وہ ایسی واضح دلیلوں سے فائدہ نہ اٹھائیں۔