Surah Al Anam Ayat 26 (6:26)
The Cattle · Juz 7 · Makki
وَ هُمْ یَنْهَوْنَ عَنْهُ وَ یَنْــٴَـوْنَ عَنْهُۚ-وَ اِنْ یُّهْلِكُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ (دوسروں کو) اس سے روکتے اور خود اس سے دور بھاگتے ہیں اور وہ اپنے آپ ہی کو ہلاکت میں ڈالتے ہیں اور انہیں شعور نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ اس سے روکتے اور اس سے دور بھاگتے ہیں اور ہلاک نہیں کرتے مگر اپنی جانیں اور انہیں شعور نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ و هم ینهون عنه:اور وہ (دوسروں کو) اس سے روکتے ہیں۔}یعنی مشرکین لوگوں کو قرآن شریف سے یارسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اتباع کرنے سے دوسروں کوروکتے ہیں اور خود بھی دور رہتے ہیں۔ یہ آیت کفار مکہ کے بارے میں نازل ہوئی جو لوگوں کوسرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہونے اور قرآن کریم سننے سے روکتے تھے اور خود بھی دور رہتے تھے کہ کہیں کلام مبارک ان کے دل میں اثر نہ کرجائے۔ (خازن الانعام تحت الایۃ: ۲۶ ۲ / ۱۰۔) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہمانے فرمایا کہ یہ آیت تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے چچا ابوطالب کے حق میں نازل ہوئی جو مشرکین کو تو حضور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ایذا رسانی سے روکتے تھے اور خود ایمان لانے سے بچتے تھے۔( قرطبی الانعام تحت الایۃ: ۲۶ ۳ / ۲۵۱ الجزء السادس۔) لیکن بظاہر پہلا قول ہی صحیح ہے کیونکہ یہاں جمع کا صیغہ بیان ہوا ہے۔