Surah Al Anam Ayat 40 (6:40)
The Cattle · Juz 7 · Makki
قُلْ اَرَءَیْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ اَوْ اَتَتْكُمُ السَّاعَةُ اَغَیْرَ اللّٰهِ تَدْعُوْنَۚ-اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ، بھلا بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے یا تم پر قیامت آجائے توکیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے؟ اگر تم سچے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر اللہ کا عذاب آئے یا قیامت قائم ہو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے اگر سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ قل: تم فرماؤ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں فرمایا گیا کہ اے حبیب!صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مشرکوں سے فرمائیں کہ بھلا بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ عزوجل کا عذاب آجائے یا تم پر قیامت اجائے توکیا اس وقت بھی اللہ عزوجل کے سوا کسی اور کو پکارو گے اور جن کو دنیا میں معبود مانتے تھے ان سے حاجت روائی چاہو گے اگر تم اپنے اس دعوی میں کہ معاذ اللہ بت معبود ہیں سچے ہو تو اس وقت انہیں پکارو مگر ایسا نہ کرو گے بلکہ تمام ہولناکیوں اور تکلیفوں میں تم اللہ عزوجل ہی کو پکارو گے تو اگراللہ عزوجل چاہے تو تم سے وہ مصیبت ہٹادے جس کو دور کرنے کی طرف تم اسے پکارو گے اور اگر وہ چاہے تو اس مصیبت کو دور نہ کرے اور اس وقت تم ان بتوں کو بھول جاو گے جنہیں تم خدا عزوجل کا شریک قرار دیتے تھے اور جنہیں اپنے اعتقاد باطل میں تم معبود جانتے تھے اور ان کی طرف التفات بھی نہ کرو گے کیونکہ تمہیں معلوم ہے کہ وہ تمہارے کام نہیں آسکتے۔