Surah Al Anam Ayat 60 (6:60)
The Cattle · Juz 7 · Makki
وَ هُوَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰىكُمْ بِالَّیْلِ وَ یَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ یَبْعَثُكُمْ فِیْهِ لِیُقْضٰۤى اَجَلٌ مُّسَمًّىۚ-ثُمَّ اِلَیْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ یُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی ہے جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کماتے ہو اسے جانتا ہے پھر تمہیں دن کے وقت اٹھاتا ہے تاکہ مقررہ مدت پوری ہوجائے پھر اسی کی طرف تمہارا لوٹنا ہے پھر وہ بتادے گا جو کچھ تم کرتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی ہے جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ دن میں کماؤ پھر تمہیں دن میں اٹھاتا ہے کہ ٹھہرائی ہوئی میعاد پوری ہو پھر اسی کی طرف پھرنا ہے پھر وہ بتادے گا جو کچھ تم کرتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ و هو الذی یتوفىكم بالیل:اور وہی ہے جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرلیتا ہے۔}اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی کے کمال علم کابیان ہوا اور اس ایت میں اللہ تعالی کی کمال قدرت کا بیان کیا جا رہاہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ وہی اللہ عزوجل ہے جو رات کے وقت تمہاری روحیں قبض کرلیتا ہے اور تمہاری قوت احساس زائل کر کے تمہیں میت کی طرح کر دیتا ہے جس سے تم پر نیند مسلط ہوجاتی ہے اور تمہارے تصرفات اپنے حال پر باقی نہیں رہتے۔ پھر وہ تمہیں دن کے وقت اٹھاتا ہے تاکہ تمہاری زندگی کی مقررہ مدت پوری ہوجائے اور تمہاری عمر اپنی انتہا کو پہنچے پھر مرنے کے بعد اخرت میں اسی کی طرف تمہارا لوٹنا ہے پھر وہ تمہیں ان اعمال کی جزا ء دے گاجو کچھ تم دن رات کیا کرتے تھے۔ یہاں ایت میں پہلے نیند مسلط کرنے اور اس کے بعد بیدار کرنے کابیان ہوا اس میں قیامت قائم ہونے اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر واضح دلیل ہے کہ جو رب عزوجل ا س چیز پر قادر ہے کہ روز مرہ سونے کے وقت ایک طرح کی موت تم پر واردکرتا ہے جس سے تمہارے حواس اور ان کے ظاہری افعال جیسے دیکھنا سننا بولنا چلنا پھرنا اور پکڑنا وغیرہ سب معطل ہوجاتے ہیں اور اس کے بعد پھر بیداری کے وقت وہی رب عزوجل تمام اعضاء کو ان کے تصرفات عطا فرما دیتا ہے اور وہ دیکھنا سننا بولنا اور چلنا پھرنا وغیرہ شروع کر دیتے ہیں تو وہ رب عزوجل مخلوق کو ان کی حقیقی موت کے بعد زندگانی کے تصرفات عطا کر نے پر بھی قادر ہے ۔