Surah Al Anam Ayat 79 (6:79)
The Cattle · Juz 7 · Makki
اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ 79
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمیں نے ہر باطل سے جدا ہو کر اپنا منہ اس کی طرف کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمیں نے اپنا منہ اس کی طرف کیا جس نے آسمان و زمین بنائے ایک اسی کا ہوکر اور میں مشرکوں میں نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ انی وجهت وجهی :میں نے اپنا منہ اس کی طرف کیا۔} حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے جھوٹے معبودوں سے بیزاری ظاہر کرنے کے بعد اپنا عقیدہ اور دین حق کا اعلان فرما دیا چنانچہ فرمایا کہ’’ میں نے ہر باطل سے جدا ہو کر اپنا منہ اس اللہ عزوجل کی بارگاہ کی طرف کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔ یعنی اسلام کے سوا باقی تمام ادیان سے جدا رہ کرمیں اللہ عزوجل کے سامنے جھکنے والا ہوں۔ حنیف کے معنی: اس ایت میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے خود کو حنیف فرمایا۔ حنیف کے معنی ہیں ’’ تمام جھوٹے دینوں سے صاف اور ہرباطل سے جدا۔ ‘‘ دین حق کے استحکام کی صورت: اس سے معلوم ہوا کہ دین حق کا قیام واستحکام جب ہی ہوسکتا ہے جب کہ تمام باطل دینوں سے بیزاری اور دین حق پر پختگی ہو۔ دین کے معاملے میں پلپلے پن کا مظاہرہ کرنے سب کو اپنی اپنی جگہ درست ماننے اور سب مذاہب میں اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے کی کوششیں کرنے سے دین حق کا استحکام ممکن نہیں۔ نماز سے پہلے پڑھا جانے والاوظیفہ: حضور پر نورصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نماز شروع کرنے سے پہلے ایک وظیفہ پڑھا کرتے تھے اس کے بارے میں حضرت علی المرتضی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم فرماتے ہیں : تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جب نماز شروع کرنے کے لئے کھڑے ہوتے تو یہ پڑھا کرتے تھے ’’وجہت وجہی للذی فطر السماوات والارضحنیفا وما انا من المشرکین ان صلا تی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین لا شریک لہ وبذلک امرت وانا من المسلمین‘‘ میں نے ہر باطل سے جدا ہو کر اپنا منہ اس کی طرف کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔ بیشک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اسی کامجھے حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمان ہوں۔ (مسلم کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا باب الدعاء فی صلاۃ اللیل وقیامہ ص۳۹۰ الحدیث: ۲۰۱(۷۷۱))