Surah As Saff Ayat 13 (61:13)
The Ranks · Juz 28 · Madani
وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَاؕ-نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌؕ-وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ایک دوسری (نعمت تمہیں دے گا) جسے تم پسند کرتے ہو (وہ)اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح (ہے) اور (اے حبیب!) مسلمانوں کو خوشخبری سنادو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ایک نعمت تمہیں اور دے گا جو تمہیں پیاری ہے اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح اور اے محبوب مسلمانوں کو خوشی سنادو۔
Tafseer (Urdu)
{و اخرى تحبونها: اور ایک دوسری (نعمت تمہیں دے گا)جسے تم پسند کرتے ہو۔}یعنی اے ایمان والو!اخروی نعمتوں مغفرت اور ثواب کے علاوہ اللہ تعالی دنیا میں ہی ایک اور نعمت تمہیں دے گا جسے تم پسند کرتے ہو اوروہ نعمت اللہ تعالی کی مدد اور جلد آنے والی فتح ہے اور اے محبوب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم مسلمانوں کو دنیا میں فتح کی اور اخرت میں جنت کی خوشخبری سنادیں ۔( خازن الصف تحت الایۃ: ۱۳ ۴ / ۲۶۳ مدارک الصف تحت الایۃ: ۱۳ ص۱۲۳۷ ملتقطا) نوٹ:اس ایت میں فتح سے یافتح مکہ مراد ہے یا ا س سے فارس اور روم کے شہروں کی فتح مراد ہے ۔دوسرے قول کے مطابق اس ایت میں حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہما کی خلافتوں کی طرف اشارہ ہے کیونکہ انہی کے دور میں فارس اور روم کے شہر فتح ہوئےاس سے معلوم ہوا کہ ان کی خلافتیں بر حق ہیں اور ان کی فتوحات اللہ تعالی کو بہت پیاری ہیں جن کی یہا ں بشارت دی جا رہی ہے ۔