Surah Al Munafiqun Ayat 11 (63:11)
The Hypocrites · Juz 28 · Madani
وَ لَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَاؕ-وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہرگز اللہ کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کا مقررہ وقت آجائے اور اللہ تمہارے کاموں سے خوب خبردار ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہرگز اللہ کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کا وعدہ آجائے اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و لن یؤخر الله نفسا اذا جآء اجلها: اور ہرگز اللہ کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کا مقررہ وقت آجائے۔} یعنی یاد رکھو کہ جب اللہ تعالی کا وعدہ اجائے گا تو وہ ہر گز کسی جان کو مہلت نہ دے گا اور اللہ تعالی تمہارے تمام کاموں سے خبردار ہے وہ تمہیں ان کی جزا دے گا۔ یاد رہے کہ یہاں ایت میں وعدے سے وہ وعدہ مراد ہے جس کا فیصلہ ہو چکا جسے قضاء مبرم کہتے ہیں اسی کے متعلق اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے ’’ اذا جآء اجلهم فلا یستاخرون ساعة و لا یستقدمون‘‘(یونس:۴۹) ترجمہ کنزالعرفان: جب وہ مدت اجائے گی تووہ لوگ ایک گھڑی نہ تو اس سے پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ اگے ہوسکیں گے۔ لیکن قضاء معلق میں تبدیلی واقع ہو سکتی ہے ائی ہوئی موت ٹل جاتی ہے عمریں بڑھ جاتی ہیں اسی کے بارے میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے ۔ ’’ یمحوا الله ما یشآء و یثبت -و عنده ام الكتب‘‘(رعد:۳۹) ترجمہ کنزالعرفان: اللہ جو چاہتا ہے مٹادیتا ہے اور برقراررکھتا ہے اور اصل لکھا ہوا اسی کے پاس ہے۔ شیطان نے جویہ عرض کیا تھا کہ ’’رب فانظرنی الى یوم یبعثون‘‘(حجر:۳۶) ترجمہ کنزالعرفان: اے میرے رب! تو مجھے اس دن تک مہلت دیدے جب لوگ اٹھائے جائیں ۔ اور اللہ تعالی نے فرمایا تھا ’’فانك من المنظرین‘‘(حجر:۳۷) ترجمہ کنزالعرفان: پس بیشک توان میں سے ہے جن کومہلت دی گئی ہے۔ یہ بھی اسی قضاء معلق میں داخل ہے ۔اس سے واضح ہوا کہ ہر ایت اپنے اپنے موقع محل کے اعتبار سے درست ہے ۔