Surah Al Munafiqun Ayat 6 (63:6)
The Hypocrites · Juz 28 · Madani
سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْؕ-لَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان کے حق میں برابر ہے کہ تم ان کے لیے استغفار کرو یا ان کے لیے استغفار نہ کرو اللہ انہیں ہر گز نہیں بخشے گا، بیشک اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان پر ایک سا ہے تم ان کی معافی چاہو یا نہ چاہو اللہ انھیں ہر گز نہ بخشے گا بے شک اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا۔
Tafseer (Urdu)
{سوآء علیهم استغفرت لهم ام لم تستغفر لهم: ان کے حق میں برابر ہے کہ تم ان کے لیے استغفار کرو یا ان کے لیے استغفار نہ کرو۔} یعنی اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ا پ کا ان کیلئے استغفار کرنا اور نہ کرنا ان کے حق میں برابر ہے اللہ تعالی انہیں ہر گز نہیں بخشے گاکیونکہ وہ نفاق میں راسخ اور پختہ ہوچکے ہیں بیشک اللہ تعالی ان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا جو ا س کے علم میں نافرمان ہیں ۔ یہ ارشاد اسی وقت تھا جب منافقوں کے لئے دعائے مغفرت کرنا ممنوع نہ تھابعد میں اس سے منع فرمادیا گیا ہے لہذا اب منافقوں اور کافروں کے لئے مغفرت کی دعا کرنا منع ہے بلکہ کافر کیلئے دعائے مغفرت کرنا کفر ہے۔