Surah Al Munafiqun Ayat 9 (63:9)
The Hypocrites · Juz 28 · Madani
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کردیں اور جو ایسا کرے گاتو وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے ایمان والو تمہارے مال نہ تمہاری اولاد کوئی چیز تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کرے اور جو ایسا کرے تو وہی لوگ نقصان میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{یایها الذین امنوا:اے ایمان والو! } اس سے پہلی ایات میں منافقوں کے احوال بیان کئے گئے اور اب یہاں سے ایمان والوں کو نصیحت کی جا رہی ہے کہ اے ایمان والو! منافقوں کی طرح تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ تعالی کے ذکر سے غافل نہ کردے اور جوایسا کرے گا کہ دنیا میں مشغول ہو کر دین کو فراموش کردے گا مال کی محبت میں اپنے حال کی پروا ہ نہ کرے گا اور اولاد کی خوشی کیلئے اخرت کی راحت سے غافل رہے گاتو ایسے لوگ ہی نقصان اٹھانے والے ہیں کیونکہ انہوں نے فانی دنیا کے پیچھے آخرت کے گھرکی باقی رہنے والی نعمتوں کی پرواہ نہ کی۔( خازن المنافقون تحت الایۃ: ۹ ۴ / ۲۷۴ مدارک المنافقون تحت الایۃ: ۹ ص۱۲۴۵ ملتقطا) یہاں ایت کی مناسبت سے دنیا کے مال سے متعلق ایک حدیث پاک ملاحظہ ہوچنانچہ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں :میں نے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کچھ مال کا سوال کیااور بہت التجاء کی تو اپ نے ارشاد فرمایا: ’’اے حکیم! تمہارا اتنی کثرت سے سوال کرنا کیا ہے اے حکیم!بے شک یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے اور ا س کے ساتھ ساتھ وہ لوگوں کے ہاتھوں کا میل ہےاللہ تعالی کا ہاتھ دینے والے کے ہاتھ کے اوپر ہوتا ہے اور دینے والے کا ہاتھ اس کے ہاتھ کے اوپر ہوتا ہے جسے دیا گیا اور جسے دیا گیا اس کا ہاتھ سب سے نیچے ہوتا ہے۔( مسند امام احمد مسند المکیین مسند حکیم بن حزام ۵ / ۲۲۸ الحدیث: ۱۵۳۲۱)