Surah At Taghabun Ayat 1 (64:1)
The Mutual Disillusion · Juz 28 · Madani
یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۚ-لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ٘-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کیلئے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پرخوب قادر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اُسی کا مُلک ہے اور اسی کی تعریف اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یسبح لله ما فی السموت و ما فی الارض: جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی کی چار شانیں بیان ہوئی ہیں (1) جو کچھ اسمانوں اورزمین میں موجود ہے سب اللہ تعالی کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔(2) اسی کی بادشاہت ہے اور وہ اپنی بادشاہت میں جیسے چاہے تصرف فرماتا ہے اس میں اس کا نہ کوئی شریک ہے نہ حصہ دار۔(3) تمام تعریفیں اسی کے لئے ہیں کیونکہ سب نعمتیں اسی کی ہیں ۔ (4) وہ ہر چیز پر قادر ہے اورکسی مانع اور رکاوٹ کے بغیر جو چاہتا ہے جیسا چاہتا ہے کرتا ہے۔(خازن التغابن تحت الایۃ: ۱ ۴ / ۲۷۴ ملخصا)