Surah At Talaq Ayat 10 (65:10)
The Divorce · Juz 28 · Madani
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًاۙ-فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ ﲬ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاۚۛ-قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكُمْ ذِكْرًا 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے تو اللہ سے ڈرو، اے عقل والو جو ایمان لائے ہو، بیشک اللہ نے تمہاری طرف نصیحت اتاری۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے تو اللہ سے ڈرو اے عقل والو وہ جو ایمان لائے ہو بے شک اللہ نے تمہارے لیے عزت اُتاری ہے۔
Tafseer (Urdu)
{اعد الله لهم عذابا شدیدا: اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔} یعنی دنیوی عذاب کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی نے ان کے لیے اخرت میں سخت عذاب تیار کر رکھا ہے تو اللہ تعالی سے ڈرو اے عقل والو جو ایمان لائے ہو اور سابقہ جھٹلانے والی امتوں کے حال اور ان پر نازل ہونے والے عذاب سے عبرت حاصل کرو اور اللہ تعالی کے احکام کی خلاف ورزی کرنے سے بچو۔( روح البیان الطلاق تحت الایۃ: ۱۰ ۱۰ / ۴۰-۴۱) {قد انزل الله الیكم ذكرا: بیشک اللہ نے تمہاری طرف نصیحت اتاری۔} ایت کے اس حصے اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو!بیشک اللہ تعالی نے تمہاری طرف نصیحت اتاری اور وہ نصیحت قران ہے اور دوسری تفسیر یہ ہے کہ ذکر سے مراد رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہیں اور اگلی ایت کے شروع کا لفظ اسی ذکر کی تفسیر ہے اور معنی یہ ہوا کہ اللہ تعالی نے تمہاری طرف اپنا رسول بھیجاجوتمہارے سامنے حلال و حرام کے بیان پر مشتمل اللہ تعالی کی روشن آیتیں پڑھتے ہیں تاکہ وہ ان لوگوں کو کفر اور جہالت کے اندھیروں سے ایمان اور علم کے نورکی طرف لے جائیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور جو اللہ تعالی پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو اللہ تعالی اسے ان باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بیشک اللہ تعالی نے اس کے لیے اچھی روزی یعنی جنت رکھی ہے جس کی نعمتیں ہمیشہ باقی رہیں گی کبھی منقطع نہ ہوں گی ۔( مدارک الطلاق تحت الایۃ: ۱۰-۱۱ ص۱۲۵۴ خازن الطلاق تحت الایۃ: ۱۰-۱۱ ۴ / ۲۸۲ ملتقطا) سورہ طلاق کی ایت نمبر11سے معلوم ہونے و الے مسائل: اس ایت سے 7 مسئلے معلوم ہوئے (1)… کفر اندھیرا اور اسلام روشنی ہے۔ (2)… اس ایت میں اللہ تعالی نے کفر کے لئے’’ ظلمات ‘‘جمع کا صیغہ ذکر فرمایا اور اسلام کے لئے ’’نور ‘‘واحد کا صیغہ ارشاد فرمایااس سے معلوم ہو اکہ کفر ہزاروں قسم کا ہے مگر اسلام ایک ہی ہے ۔ (3)… حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کفر سے ایمان کی طرف جہل سے علم کی طرف فسق سے تقوی کی طرف نکالتے ہیں ۔ (4)… ایمان عمل سے مقدم ہے۔ (5)… نجات کے لئے ایمان کے ساتھ نیک اعمال کی بھی ضرورت ہے۔ (6)… اللہ تعالی ایک مومن کو کئی باغات عطا فرما دے گا۔ (7)… جنت میں ہمیشگی ہے نہ وہاں موت ائے گی اور نہ وہاں سے نکلنا ہو گا۔