Surah At Talaq Ayat 12 (65:12)
The Divorce · Juz 28 · Madani
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّ مِنَ الْاَرْضِ مِثْلَهُنَّؕ-یَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَیْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ﳔ وَّ اَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ وہی ہے جس نے سات آسمان بنائے اور انہی کے برابر زمینیں ۔حکم ان کے درمیان اترتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر شے پر خوب قادرہے اور یہ کہ اللہ کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور انہی کے برابر زمینیں حکم ان کے درمیان اُترتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ سب کچھ کرسکتا ہے اور اللہ کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الله الذی خلق سبع سموت و من الارض مثلهن: اللہ وہی ہے جس نے سات آسمان بنائے اور انہی کے برابر زمینیں۔} یعنی اے لوگو!اللہ وہی ہے جس نے اپنی کامل قدرت سے سات آسمان بنائے اور سات ہی زمینیں بنائی ہیں ۔اللہ تعالی کاحکم ان سب میں جاری اور نافذ ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ تعالی ہر شے پر قادرہے اور یہ کہ اللہ تعالی کا علم ہر چیز کااحاطہ کئے ہوئے ہے (لہذا اس کے لئے مردوں کو زندہ کرنا اور ساری مخلوق کا حساب لینا کچھ مشکل نہیں )۔( روح البیان الطلاق تحت الایۃ: ۱۲ ۱۰ / ۴۳ مدارک الطلاق تحت الایۃ: ۱۲ ص۱۲۵۴-۱۲۵۵ ملتقطا)