Surah At Tahrim Ayat 9 (66:9)
The Prohibition · Juz 28 · Madani
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْهِمْؕ-وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے نبی!کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو اور ان پر سختی کرو اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے غیب بتانے والے (نبی) کافروں پر اور منافقوں پر جہاد کرو اور ان پر سختی فرماؤ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور کیا ہی بُرا انجام۔
Tafseer (Urdu)
{یایها النبی جاهد الكفار و المنفقین: اے نبی!کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ حکمت کے تقاضوں کے مطابق اورموقع محل کی مناسبت سے کافروں پر تلوار سے جبکہ منافقوں پر سخت کلامی اور مضبوط دلائل کے ساتھ جہاد فرمائیں اور ان دونوں گروہوں پر سختی کریں ان کاٹھکانہ جہنم ہے اور وہ کیا ہی بری لوٹنے کی جگہ ہے ۔( مدارک التحریم تحت الایۃ: ۱۰ ص۱۲۵۹ جلالین التحریم تحت الایۃ: ۱۰ ص۱۲۴۸ ملتقطا)