Surah Al Mulk Ayat 18 (67:18)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ان سے پہلے لوگوں نے جھٹلایا تومیرا انکار کیساہوا ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک اُن سے اگلوں نے جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا انکار۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد كذب الذین من قبلهم: اور بیشک ان سے پہلے لوگوں نے جھٹلایا ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے اور کفارمکہ کو اپنے عذاب سے ڈراتے ہوئے فرمایا کہ اے پیارے حبیب!صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کفارمکہ اپ کو جھٹلاتے ہیں تو ا س پر اپ غم نہ فرمائیں کیونکہ کفار مکہ سے پہلی امتوں کے کفار جیسے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم اور قوم عاد وغیرہ نے بھی میرے رسولوں کو جھٹلایا تو جب میں نے انہیں ہلاک کیا تو ا س وقت میراانکار کیسا ہواکیا انہوں نے میرے عذاب کوحق نہیں پایا۔ضرور انہوں نے میرے عذاب کو حق پایا ہے ۔( ابو سعود الملک تحت الایۃ : ۱۸ ۵ / ۷۴۸ صاوی الملک تحت الایۃ: ۱۸ ۶ / ۲۲۰۵ خازن الملک تحت الایۃ: ۱۸ ۴ / ۲۹۱ ملتقطا)