Surah Al Araf Ayat 14 (7:14)
The Heights · Juz 8 · Makki
قَالَ اَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariشیطان نے کہا: تومجھے اس دن تک مہلت دیدے جس میں لوگ اٹھائے جائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا مجھے فرصت دے اس دن تک کہ لوگ اٹھائے جائیں۔
Tafseer (Urdu)
{ قال انك من المنظرین:فرمایا تجھے مہلت ہے۔} یعنی پہلے نفخہ (صور پھونکنے) تک تجھے مہلت ہے۔ اس مہلت کی مدت سورہ حجر کی ان ایات میں بیان فرمائی گئی: ’’ قال فانك من المنظرین(۳۷) الى یوم الوقت المعلوم‘‘(حجر:۳۷ ۳۸) ترجمہ کنزالعرفان:اللہ نے فرمایا: پس بیشک توان میں سے ہے جن کو معین وقت کے دن تک مہلت دی گئی ہے۔ اور یہ نفخہ اولی کا وقت ہے جب سب لوگ مرجائیں گے ۔شیطان مردود نے دوسرے نفخہ (صور پھونکنے) تک یعنی مردوں کے دوبارہ زندہ ہونے کے وقت تک کی مہلت چاہی تھی اور اس سے اس کا مطلب یہ تھا کہ موت کی سختی سے بچ جائے مگر یہ درخواست قبول نہ ہوئی اور اسے پہلے نفخہ تک کی مہلت دی گئی کہ جب پہلی بار صور پھونکا جائے گا تو سب کے ساتھ وہ بھی ہلاک ہوجائے گا ۔