Surah Al Araf Ayat 159 (7:159)
The Heights · Juz 9 · Makki
وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ 159
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور موسیٰ کی قوم سے ایک گروہ وہ ہے جوحق کی راہ بتا تا ہے اور اسی کے مطابق انصاف کرتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور موسیٰ کی قوم سے ایک گروہ ہے کہ حق کی راہ بتا تا اور اسی سے انصاف کرتا۔
Tafseer (Urdu)
{و من قوم موسى امة:اور موسی کی قوم سے ایک گروہ۔} یعنی بنی اسرائیل کی سرکشیوں اور نافرمانیوں کے باوجود ان میں سے ایک جماعت حق پر بھی قائم رہی۔ حق پر قائم رہنے والے گروہ سے کون لوگ مراد ہیں اس بارے میں ایک قول یہ ہے کہ حق پر قائم رہنے والوں سے مراد بنی اسرائیل کے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اسلام قبول کر لیا جیسے حضرت عبداللہ بن سلام اور ان کے ساتھی رضی اللہ تعالی عنہم کیونکہ یہ پہلے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور تورات پر ایمان لائے پھر نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور قران پر بھی ایمان لائے (تفسیر کبیر الاعراف تحت الایۃ: ۱۵۹ ۵ / ۳۸۷) اور ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد بنی اسرائیل کے وہ لوگ ہیں جنہوں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی شریعت منسوخ ہونے سے پہلے اسے مضبوطی سے تھامے رکھا اس میں کوئی تبدیلی نہ کی اور نہ ہی انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو شہید کیا۔ (البحر المحیط الاعراف تحت الایۃ: ۱۵۹ ۴ / ۴۰۴) ان کے علاوہ اور بھی اقوال ہیں۔