Surah Al Araf Ayat 181 (7:181)
The Heights · Juz 9 · Makki
وَ مِمَّنْ خَلَقْنَاۤ اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ 181
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہماری مخلوق میں سے ایک ایسا گروہ ہے جو حق کی ہدایت دیتا ہے اور اسی کے مطابق عدل کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہمارے بنائے ہوؤں میں ایک گروہ وہ ہے کہ حق بتائیں اور اس پر انصاف کریں۔
Tafseer (Urdu)
{و ممن خلقنا امة:اور ہماری مخلوق میں سے ایک گروہ۔} یہ گروہ اہل حق علماء اور ہادیان دین کا ہے۔ (مدارک الاعراف تحت الایۃ: ۱۸۱ ص۳۹۷) کوئی زمانہ اہل حق سے خالی نہ ہو گا: اس آیت سے یہ مسئلہ ثابت ہوا کہ ہر زمانہ کے اہل حق کا اجماع حجت ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ کوئی زمانہ حق پرستوں اور دین کے ہادیوں سے خالی نہ ہوگا جیسا کہ حدیث شریف میں ہے حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ میری امت کا ایک گروہ تاقیامت دین حق پر قائم رہے گا اس کو کسی کی عداوت و مخالفت ضرر نہ پہنچا سکے گی۔ (مسلم کتاب الامارۃ باب قولہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا تزال طائفۃ من امتی۔۔۔ الخ ص ۱۰۶۱ الحدیث: ۱۷۰(۱۹۲۰))