Surah Al Araf Ayat 183 (7:183)
The Heights · Juz 9 · Makki
وَ اُمْلِیْ لَهُمْؕ-اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ 183
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور میں انہیں ڈھیل دوں گا بیشک میری خفیہ تدبیر بہت مضبوط ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور میں انہیں ڈھیل دوں گا بیشک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے۔
Tafseer (Urdu)
[و املی لهم:اور میں انہیں ڈھیل دوں گا ۔] یعنی میں ان کی عمر لمبی کر دوں گا تاکہ یہ کفر اور گناہوں میں مزید اگے بڑھ جائیں اور گناہوں کی وجہ سے ان پر جلدی عذاب نازل نہیں کروں گا تاکہ ان کی توبہ اور رجوع کی کوئی صورت نہ رہے بیشک میری خفیہ تدبیر بہت مضبوط اور میری گرفت سخت ہے۔ (تفسیر کبیر الاعراف تحت الایۃ: ۱۸۳ ۵ / ۴۱۸ روح البیان الاعراف تحت الایۃ: ۱۸۳ ۳ / ۲۸۸ ملتقطا) گناہوں کے باوجود عمر لمبی ہو تو اسے بہتر نہ سمجھا جائے: یاد رہے کہ کفر اور گناہوں کے باوجود لمبی عمر ملنا فوری عذاب نہ ہونا اور مصائب و الا م کانہ انا ایسی چیز نہیں کہ جسے اپنے حق میں بہتر سمجھا جائے بلکہ توبہ نہ کرنے کی صورت میں یہی مہلت گناہوں میں اضافے اور تباہی و بربادی کا سبب بن جاتی ہے ارشاد ربانی ہے: ’’و لا یحسبن الذین كفروا انما نملی لهم خیر لانفسهم-انما نملی لهم لیزدادوا اثما-و لهم عذاب مهین‘‘ (ال عمران:۱۷۸) ترجمہ کنزالعرفان:اور کافر ہرگز یہ گمان نہ رکھیں کہ ہم انہیں جومہلت دے رہے ہیں یہ ان کے لئے بہتر ہے ہم توصرف اس لئے انہیں مہلت دے رہے ہیں کہ ان کے گناہ اور زیادہ ہوجائیں اور ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔ حضرت ابو بکرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں :ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے عرض کی: یا رسول اللہ !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے ارشاد فرمایا ’’جس کی عمر لمبی ہو اور عمل نیک ہوں۔ اس نے عرض کی:لوگوں میں سب سے بد تر کون ہے ارشاد فرمایا ’’جس کی عمر لمبی ہو اور عمل برے ہوں۔(ترمذی کتاب الفتن ۲۲-باب منہ ۴ / ۱۴۸ الحدیث: ۲۳۳۷)