Surah Al Araf Ayat 191 (7:191)
The Heights · Juz 9 · Makki
اَیُشْرِكُوْنَ مَا لَا یَخْلُقُ شَیْــٴًـا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ 191
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا وہ اسے (اللہ کا) شریک بناتے ہیں جوکوئی چیز نہیں بناسکتا اور خود انہیں بنایا جاتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اسے شریک کرتے ہیں جو کچھ نہ بنائے اور وہ خود بنائے ہوئے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ایشركون ما لا یخلق:کیا وہ اسے(اللہ کا) شریک بناتے ہیں جوکوئی چیز نہیں بناسکتا ۔}اس ایت اور اگلی چند ایات میں بتوں کے معبود ہونے کی نفی پر کئی دلیلیں قائم فرمائی گئی ہیں۔چنانچہ ا س ایت میں فرمایا گیا کہ کیا مشرکین اسے اللہ تعالی کا شریک بناتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا کرنے کی اصلا قدرت نہیں رکھتا بلکہ وہ خود بھی اپنے بنائے جانے میں کسی کا محتاج ہے حالانکہ معبود تو صرف وہ ہو سکتا ہے جس نے اپنے عبادت گزار کو پیدا کیا ہو۔ (روح البیان الاعراف تحت الایۃ: ۱۹۱ ۳ / ۲۹۵)