Surah Al Araf Ayat 52 (7:52)
The Heights · Juz 8 · Makki
وَ لَقَدْ جِئْنٰهُمْ بِكِتٰبٍ فَصَّلْنٰهُ عَلٰى عِلْمٍ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم ان کے پاس ایک کتاب لائے جسے ہم نے ایک عظیم علم کی بنا پربڑی تفصیل سے بیان کیا، ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم ان کے پاس ایک کتاب لائے جسے ہم نے ایک بڑے علم سے مفصل کیا ہدایت و رحمت ایمان والوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{ و لقد جئنهم بكتب:اور بیشک ہم ان کے پاس ایک کتاب لائے۔} کتاب سے مراد قران پاک ہے جسے اللہ تعالی نے اپنے کامل علم کی بناپر بڑی تفصیل سے بیان کیاکہ اس میں انسانی ہدایت کیلئے جن جن چیزوں کی ضرورت ہے اللہ عزوجل نے وہ تمام چیزیں بیان فرمادیں اور جس چیز کی طرف اللہ عزوجل نے دعوت دی اس کی حقانیت کے زبردست دلائل قائم فرمائے اور اسے بار بار دلنشین انداز اور حسین پیرایوں میں بیان کیا ۔ قران پاک عقائد حقہ اور اعمال صالحہ کے بیان کا حسین مجموعہ ہے۔ قران کی رحمت عامہ توسارے عالم کیلئے ہے کہ ساری دنیا کو ایک ہدایت نامہ مل گیا مگر رحمت خاصہ صرف مومنوں کیلئے ہے کیونکہ اس سے نفع صرف وہی اٹھاتے ہیں۔