Surah Al Araf Ayat 6 (7:6)
The Heights · Juz 8 · Makki
فَلَنَسْــٴَـلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْهِمْ وَ لَنَسْــٴَـلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو بیشک ہم ضرور ان لوگوں سے سوال کریں گے جن کی طرف (رسول) بھیجے گئے اور بیشک ہم ضرور رسولوں سے سوال کریں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو بیشک ضرور ہمیں پوچھنا ہے ان سے جن کے پاس رسول گئے اور بیشک ضرور ہمیں پوچھنا ہے رسولوں سے۔
Tafseer (Urdu)
{ فلنســٴـلن:تو بیشک ضرور ہمیں پوچھنا ہے۔} یعنی ان امتوں سے پوچھا جائے گا جن کی طرف رسول بھیجے گئے کہ تمہیں تمہارے رسولوں نے تبلیغ کی یا نہیں اور تم نے رسولوں کی د عوت کا کیا جواب دیا اور ان کے حکم کی کیا تعمیل کی۔ اور رسولوں سے دریافت کیاجائے گا کہ کیااپ نے اپنی امتوں کو ہمارے پیغام پہنچائے اور تمہاری قوم نے تمہیں کیا جواب دیاتھا۔ یہاں علماء نے فرمایا ہے کہ یہ سوال و جواب ہمارے حضور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے متعلق نہ ہوگا۔ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ و لا تســٴـل عن اصحب الجحیم ‘‘ (البقرہ:۱۱۹) ترجمہ کنزالعرفان: اوراپ سے جہنمیوں کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا۔ اور نہ کوئی بد باطن کافر یہ کہہ سکے گا کہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے تبلیغ نہیں فرمائی۔